156

ریجنل پولیس آفس میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن بورڈ کا اجلاس

*ریجنل پولیس آفس میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن بورڈ کا اجلاس*
*سب انسپکٹر کی پروموشن کے لیے ریجن بھر سے 52اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹر*
*اسی طرح ریجن بھر سے52ہیڈ کنسٹیبلان کو ASIکے عہدہ پر ترقی دی گئی*
*ریجن بھر میں ایک ماہ کے دوران کثیر تعداد میں ترقیوں نے ملازمین کے لیے میٹھی عید کی خوشیوں کو دوبالاکر دیا*
*ایک ماہ کے دوران 3ڈیپارٹمنٹل پروموشن بورڈ میں 155اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر اور 200ہیڈکنسٹیبلان کو ASIکے عہدہ پر ترقی دی گئی*
منڈی بہاوالدین (رٹ نیوز )ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا کہ فورس دل و جان سے شہریوں کی خدمت کرے، انکی ترقیوں و حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات میں کمی نہیں آئے گی۔تمام تر توجہ لوگوں کی خدمت، حفاظت اور انصاف کی فراہمی پر مرکوز کی جائے۔ ان خیالات کا انہوں نے اپنے آفس میں ہیڈ کنسٹیبل سے ASIاور ASIسے سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کو پیغام دیتے ہوئے کیا۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روزریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر حیدر اشرف کی زیر قیادت آرپی او آفس میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ہیڈ کنسٹیبلان کو ASIاور اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دینے پر غور کیا گیا۔کمیٹی کے ممبران نے ملازمین کے سروس ریکارڈکی چھا ن بین، کردار، شہرت اور کام سے دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے52ہیڈ کنسٹیبلان کو ASIکے عہدہ پر جبکہ 52 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹر کے عہدے پرپروموٹ کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی۔ ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر حیدر اشرف نے پروموٹ ہونے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹرزاور سب انسپکٹرز سے کہا کہ وہ محکمہ کا ایک اہم حصہ ہیں۔ ترقی یاب ہونے سے ان کے کندھے پر ذمہ داریوں کا بوجھ بڑھ گیا ہے اور انہیں یقین ہے کہ وہ ان ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں گے اور اپنے کام کو بوجھ نہیں سمجھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں