منڈی بہاالدین ( نامہ نگار) انتظامیہ منڈی بہاالدین رکن کے متاثرہ خاندانوں کو فوری انصاف دلوائے ، بوگس اور جعلی طریقوں سے زمین کے انقتلات کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کاروائی کی جائے پاکستان کسان اتحاد مظلوم کسانوں کے ساتھ ہے اور رہے گا صدر پاکستان کسان اتحاد ضلع منڈی بہاالدین نصر گوندل باکھوآنہ کی میڈیا سے گفتگو انہوں نے کہا کہ نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے مالکان آور رکن کی بااثر شخصیات کی طرف سے دھوکہ دہی اور فراڈ عام زمیندار طبقہ کے ساتھ سرا سر ظلم ہے ہم ڈپٹی کمشنر منڈی بہاالدین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ذمہ داران کے خلاف فوری قانونی کاروائی کا حکم جاری کریں انہوں نے مزید کہا کہ ضلع منڈی بہاالدین میں غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹز زراعت کو ختم کرنے کے مترادف ہے ضلع منڈی بہاالدین کو لاوارث نہ سمجھا جائے پاکستان کسان اتحاد رکن کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے اور پرامن ریلی میں بھر پور شرکت کر کے متاثرہ خاندانوں کا ساتھ دیں گے