158

رمضان کریم آخری عشرہ تحریر :حاجی جنید

رمضان کریم آخری عشرہ
تحریر :حاجی جنید
رمضان کی ہر ساعت مبارک ہے ۔لیکن آخری عشرہ نیکیوں اور فضیلتوں سے پہلے دونوں عشروں پر سبقت لیے ہوئے ہے۔اس عشرے میں درج ذیل عبادات کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔
مغفرت کی نوید:یہ عشرہ مغفرت کا عشرہ ہے۔اس لیے اپنی مغفرت کا سامان مہیا کرنے کی کوشش کی جائے۔مغفرت کسی بھی مومن کی معراج ہے۔اس مغفرت کے حصول کے لیے ہی روزوں کا اہتمام کی جاتا ہے۔نمازیں پڑھی جاتی ہیں ،قیام اللیل ہوتا ہے۔تلاوت قرآن ہوتی ہے۔ذکر اذکار کیا جاتا ہے۔اب چونکہ رمضان رخصت ہونے کو ہے نہیں معلوم کہ اب دوبارہ زندگی میں ملے گا کہ نہیں اس لیے بھرپور کوشش کی جائے اور مغفرت کو یقینی بنایا جائے۔حضرت جبریل ؑ نے اس شخص پر لعنت بھیجی ہے جورمضان پائے اور اپنی مغفرت نہ کراپائے۔اللہ پاک ہماری مغفرت فرمائے آمین ثم آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں