منڈی بہاوالدین تھانہ صدر کو منشیات اور دیگر جرائم سے پاک کر دیں گے ایس ایچ او تھانہ صدر حامد ناصر رانجھا
تھانہ میں ٹاوٹوں کا داخلہ بند ہے کسی کی سفارش کی ضرورت میں چوبیس گھنٹے عوام کی خدمت میں حاضر ہوں
منڈی بہاوالدین (رٹ نیوز ) آئی جی پنجاب کے واضع احکامات ہیں کہ سائل کو عزت احترام دیا جائے صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب شہزاد حسن چوہدری کے سوال تھانوں میں سیاسی مداخلت سے آپ کتنے متاثر ہیں کے جواب میں ایس ایچ او تھانہ صدر نے کہا میرے تھانے میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں صحافی برادری کا شکر گزار ہوں کہ ہمشہ جرائم کے خلاف ہمارا ساتھ دیا سب سے گزارش ہے کہ خبر لگانے سے پہلے دونوں سائڈ کا موقف لے کر خبر دی جائے ایڈیٹر انچیف رٹ نیوز شہزاد حسن چوہدری کے ایک سوال کہ آپ پر الزام ہے کہ آپ بہت موڈ میں رہتے ہیں جواب میں ایس ایچ او تھانہ صدر نے کہا کہ سخت موڈ کی بات نہیں نہیں صرف میرٹ کرتا ہوں اور میرٹ کم لوگوں کو چاہیے سب کو فیصلہ اپنے حق میں چاہیے لیکن ڈی پی او صاحب کی ہدایت کی روشنی میں شہریوں کے جان ومال کا تحفظ کرنا ہمارا فرض ہے اور ہم اپنے فرائض کی ادائیگی میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے عوام کے تعاون سے ہی جرائم کا خاتمہ ممکن ہے چیک کر کے دیکھ لیں سب سے کم 15کی کالیں ہیں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں ابھی تک کوئی بڑا جرم میری تعیناتی میں نہیں ہوا
65