254

صحافی کی عزت اپنی عزت سمجھتا ہوں، کسی بھی صحافی کی تذلیل ہرگز برداشت نہیں کروں گا، مرکزی چیئرمین نیشنل یونین آف جرنلسٹس محمد احسان مغل

گلیانہ (بیورو چیف)صحافی کی عزت اپنی عزت سمجھتا ہوں، کسی بھی صحافی کی تذلیل ہرگز برداشت نہیں کروں گا، مرکزی چیئرمین نیشنل یونین آف جرنلسٹس محمد احسان مغل*

تفصیلات کے مطابق نیشنل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی چیئرمین محمد احسان مغل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چند جعلی صحافیوں کی وجہ سے ادارے پروفیشنل صحافیوں کی بھی تذلیل کرتے نظر آرہے ہیں، جو کہ قابلِ مذمت ہے، نیشنل یونین آف جرنلسٹس صحافی برادری کی عزتِ نفس کی پہرے دار تنظیم ہے، ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں، اداروں سے بھی احترام کی ہی توقع رکھتے ہیں، چند روز سے صحافی بھائیوں کی جانب سے شکایات موصول ہورہی ہیں، پنجاب پولیس کے جوان صحافیوں کو ان کی ڈیوٹی کہ دوران روڈ پر ناجائز روک کر تلاشی کہ نام پر صحافیوں کی تذلیل کررہے ہیں، ہم حق سچ لکھنے والے صحافی ہیں، ہمیں حق سچ اور عزت کی خاطر ڈٹ کھڑے ہونا بھی بخوبی آتا ہے، پنجاب پولیس کے اعلیٰ افسران سے انتہائی احترام سے اپیل کرتے ہیں، کہ اہلکاروں کو پروفیشنل صحافیوں کی عزت کی پامالی سے روکا جاۓ، اگر یہ سلسلہ نہ روکا تو اپنا آئینی حق استعمال کریں گے، پاکستان بھر میں احتجاج کی کال دیں گے، مرکزی چیئرمین نیشنل یونین آف جرنلسٹس محمد احسان مغل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں