74

یو ٹریول این جی او سوشل ورک بیس روپے کے کھانے کے پیچھے نوسر بازی اور دھوکا دہی کا دھندہ بے نقاب

یو ٹریول این جی او سوشل ورک بیس روپے کے کھانے کے پیچھے نوسر بازی اور دھوکا دہی کا دھندہ بے نقاب


خرم سجاد اعوان جس نے ریلوے کی اراضی پر جاگیر قائم کر رکھی ہے عاطف رباب ولد صالح اہدی شریف کی مدعیت میں تھانہ سٹی میں مقدمہ درج
ایک ٹریول ایجنٹ اتنے کم عرصے اتنی جائیداد کا مالک کیسے بنا ہر ٹاؤن میں اس کا حصہ ہے این جی او نام پر بھی لوٹ مار جاری
منڈی بہاوالدین (ندیم اقبال) یو ٹریول’ انٹرنیشنل جو کہ بظاہر ایک بظاہر ٹریول ایجنسی ہے۔لیکن حقیقت انسانی سمگلنگ کا مکرو دھندہ ہے اس نوسر باز پر ایک اور ایف آئی درج نوسر باز انسانی سمگلر کرپٹ مینیجنگ ڈائریکٹر خرم سجاد عوان انتہائی کرپٹ چالاک اور فراڈی انسان ہے۔اس نے کرونا میں کئی لوگوں کی جعلی ہوٹل بوکنگ کروا کے کروڑوں کا فراڈ کا جس سے معصوم لوگوں کو بہت نقصان کے ساتھ ساتھ بہت دشواری کا سامنا بھی ہے احمد منظور نامی شخص کی فیک ھوٹل بوکنگ کرواکر لاکھوں کا چونا لگا دیا ہے احمد منظور نے آٹھ لاکھ روپے یو ٹریول کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کیا جس کے ثبوت موجود ہونے کے باوجود ابھی تک کسی ادارے نے اس کے خلاف کاروائی نہیں کی یہ تو ایک شخص کی داستان ہے جس نے آواز بلند کی اور یو ٹریول کے خلاف قانونی کاروائی کے لیے بھی درخواست دے دی ہے ایسے بہت سارے لوگ ہیں جن سے ہو ٹریول نے فراڈ کیا ہے ہمارے کرائم رپورٹر معظم خٹک کی تحقیقات کے مطابق موصوف اپنے سٹاف میں خوبرو لڑکیوں کو بھرتی کرتا ہے ان سے ایڈوانس سیکورٹی چیک لیتا ہے پھر بلیک میل کرتا ہے اور موصوف نے ریلوے کی دکانوں کے نیچے تہہ خانہ بھی بنا رکھا ہے جو غیر قانونی ہے مزید انوسٹیگیشن جاری ہے اب تک کے لیے اتنا ہی
مزید خبروں سے باخبر رہنے اور تازہ ترین اپڈیٹ کیلئے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رٹ نیوز ڈاٹ پی کے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں