176

ڈی پی او منڈی آپ ضرور سیاسی آلہ کار بنیں لیکن غریبوں پر ظلم مت کریں وسیم افضل چن

ڈی پی او منڈی آپ ضرور سیاسی آلہ کار بنیں لیکن غریبوں پر ظلم مت کریں وسیم افضل چن
آپ کو یا آپ کے سیاسی آقاوں کو کوئی تکلیف ہے تو ہمارے اوپر پرچے دیں ہم عوام کے حقوق کا تحفظ کریں گے
منڈی بہاوالدین (ظفر گوندل ) غریب لوگوں کے اوپر ناجاہز منشیات کے جھوٹے پرچے دینا برداشت نہیں کریں گے جن لوگوں نے یہ پرچہ کروایا ہے ان سے صرف اتنی گزارش ہے کہ اپ لوگوں نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا اور پولیس والوں کو بھی کہوں گا کہ اتنا ظلم کریں غیبوں پر جتنا کل برداشت کر سکیں یاد رکھیں ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے ہم عوامی سیاست کرتے ہیں اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ان خیالات کا اظہار نڈر بےباک لیڈر سابق ایم پی اے وسیم افضل چن نے صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب شہزاد حسن چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سیاسی مقدمات کا وقت گیا مجھے پتہ ہے
ڈی پی او منڈی انصاف نہیں دے سکتے ہیں نہ اس میں ہمت ہے ان جھوٹے پرچوں کو عوام کے سامنے لانہ میں اپنا فرض سمجھتا ڈی پی او کے سیاسی حواری یہ نہ سمجھیں کہ ان کے ڈر سے کوئی بول نئیں سکتا یہ پرچ بھی پہلے والے پرچہ کی طرح جھوٹا ہے وہ زمانے گئے جب لوگ ظلم کے آگے چپ کر جاتے تھے انشاللہ تعالی ہر اس آدمی کا محاسبہ کیا جاہے گا جو ہمارے لوگوں پر ظلم کرے گا
اب تک کے لیے اتنا ہی مزید خبروں سے باخبر رہنے اور تازہ ترین اپڈیٹ کیلئے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رٹ نیوز ڈاٹ پی کے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں