62

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا سنٹرل پولیس آفس میں 1787آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر کا دورہ۔
1787پر موصول عوامی شکایات پر ایکشن میں تاخیر کے ذمہ داران خود کو سخت محکمانہ کاروائی کے لیے تیار رکھیں۔ آئی جی پنجاب
ڈی آئی جی آئی اے بی، اے آئی جی کمپلینٹس اور اے آئی جی انسپکشن روزانہ کی بنیاد پر 1787کی کالز کو سنیں گے۔ ڈاکٹر عثمان انور
ڈی آئی جی آئی اے بی کی نشاندہی والی شکایات پر آئی جی پنجاب خود متعلقہ شہری سے بات کر کے احکامات جاری کریں گے۔
آئی جی پنجاب کا ایف آئی آر کے عدم اندراج پر ڈی ایس پی خانپوراور چوبارہ لیہ، ایس ایچ او ظاہر پیر اور سٹی میانوالی کو شو کاز نوٹسز جاری
بہاولنگر کی رہائشی خاتون کے ساتھ فراڈ کی شکایت پر آرپی او بہاولپور کو فوری ایکشن لے کر رپورٹ بھجوانے کی ہدایت۔
ساہیوال میں خاتون کی پولیس اہلکاروں کے خلاف شکایت پر ڈی پی او کو انکوائری کے بعد محکمانہ و قانونی کاروائی کا حکم۔
قصور اور گوجرانوالہ کے شہریوں کی شکایات پرڈی پی اوز کو ایف آئی اندراج میں تاخیر کے ذمہ داران کے خلاف ایکشن کا حکم۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ شہریوں کی مشکلات کا بروقت ازالہ اور انہیں ریلیف کی فوری فراہمی پولیس پر عوام کے اعتماد کی فضا کو مضبوط بناسکتا ہے لہذا1787کمپلینٹ سنٹر میں تعینات سٹاف پہلے سے زیادہ محنت، خلوصِ نیت اور فرض شناسی کے ساتھ فرائض کی ادائیگی کویقینی بناتے ہوئے مشکلات کے شکار شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کریں۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت کی کہ موثر سپرویژن اور کلوز مانیٹرنگ سے 1787کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کی کارکردگی اور شہریوں کی شکایات پر پولیس رسپانس کو بہتر سے بہتر بنایا جائے اورجو افسر یا اہلکار 1787سے بھجوائی گئی شکایات پر ایکشن میں تاخیر کا مظاہرہ کریں ان کے خلاف محکمانہ کاروائی میں تاخیر نہ کی جائے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ ڈی آئی جی آئی اے بی، اے آئی جی کمپلینٹس اور اے آئی جی انسپکشن روزانہ کی بنیاد پر 1787کی کالز کو سنیں گے اور شہریوں کے سنگین مسائل سے متعلقہ کالز کے ازالے کے لیے آر پی اوز اور ڈی پی اوز سے براہِ راست رابطہ کریں گے جبکہ ڈی آئی جی آئی اے بی کی نشاندہی والی شکایات پرآئی جی پنجاب خود شہریوں سے بات کرکے احکامات جاری کریں گے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات میں دلچسپی نہ لینے والوں کے محکمانہ احتساب کو یقینی بنایا جائے اور جس ضلع سے ایف آئی آر کی کے اندراج میں تاخیریا غیر معیاری تفتیش کی شکایت آئے، انکوائری کے بعد ذمہ داران کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں کوئی تاخیر نہ کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر1787کو حقیقی معنوں میں شہریوں کیلئے ریلیف سنٹر بنایا جارہا ہے اور شہریوں کی شکایات پر ایکشن کی رپورٹ میں خود چیک کروں گا۔یہ ہدایات انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں 1787کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کا دورہ کرتے ہوئے افسران وسٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے جاری کیں۔ آئی جی پنجاب نے شہریوں کی فون کالز سنیں اور سٹاف ورکنگ کی انسپکشن کرتے ہوئے احکامات جاری کیے۔
آئی جی پنجاب نے ایف آئی آر کے عدم اندراج پر ڈی ایس پی خانپوراور چوبارہ لیہ، ایس ایچ او ظاہر پیر اور سٹی میانوالی کو شو کاز نوٹسز جاری کرنے کی ہدایت کی۔ بہاولنگر کی رہائشی خاتون کے ساتھ فراڈ کی شکایت پر آئی جی پنجاب نے آرپی او بہاولپور کو فوری ایکشن لے کر رپورٹ بھجوانے کی ہدایت دی۔ ساہیوال میں خاتون کی پولیس اہلکاروں کے خلاف شکایت پر ڈی پی او کو انکوائری کے بعد ذمہ داران کے خلاف محکمانہ و قانونی کاروائی کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب نے قصور اور گوجرانوالہ کے شہریوں کی شکایات پرڈی پی اوز کو ایف آئی اندراج میں تاخیر کے ذمہ داران کے خلاف ایکشن کا حکم دیا۔ ایک صحافی کی کال پر منشیات فروشی کی خاتمے کیلئے لاہور کے مختلف علاقوں میں گشت بڑھانے اور انسدادی اقدامات کا حکم دیا، آئی جی پنجاب نے سیالکوٹ کے شہری کی شکایت پر قتل میں ملوث بیرون ملک مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لاکر قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ڈی آئی جی انٹرنل اکاؤنٹیلٹی اور اے آئی جی کمپلینٹس اور اے آئی جی انسپکشن مل کر 1787پر موصول عوامی شکایات پر ایکشن کیلئے ترجیحات مقرر کریں اور 1787کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم میں تعینات سٹاف کی استعداد کار میں اضافے کیلئے ریفریشر کورسز کروائے جائیں تاکہ وہ اپنے فرائض مزید عمدگی سے ادا کرتے ہوئے شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کر سکیں۔ آئی جی پنجاب نے1787کمپلینٹ سیل کے افسران اور عملے کوعوامی شکایات کے ازالے کے لیے خصوصی ہدایات جاری رکھنے کے احکامات دئیے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی، آئی اے بی، سید محمد امین بخاری، اے آئی جی کمپلینٹس شاکر اللہ شاہد، اے آئی جی انسپکشن شعیب خرم جانباز، اے آئی جی ڈویلپمنٹ رانا منصورالحق سمیت دیگر افسران موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں