81

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ محمد ناصر سیال کی ہدایت پر ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ محمد ناصر سیال کی ہدایت پر ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ،موجود ملکی حالات اور دہشت گردی کے واقعات کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع بھر میں سرکاری املات ،تنصیبات اورحساس مقامات کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے،انچارج سکیورٹی ملک اسماعیل احمد کی زیر نگرانی فول پروف سکیورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے،سکیورٹی پلان کے مطابق سرکاری دفاتر ،پولیس لائن ،پولیس گاردات ،تھانہ جات ،ضلع کی دریائی حدود پر قائم ریورائن پولیس پوسٹوں پر تعینات افسران و اہلکاران کو شفٹ وائز ڈیوٹی تفویض کرکے ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے،انٹری پوائنٹس پر مورچے اور OPپر مسلح اہلکار تعینات کرنے ،بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کے استعمال،مشکوک اشخاص پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے،سپروائزری افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وقتا ً فوقتاً سکیورٹی ڈیوٹی کو چیک کریں اور انہیں بریف کریں ،اس کے علاوہ ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے ،تعینات عملہ کو ضلع میں داخل ہونے والے گاڑیوں کی چیکنگ اور مشکوک افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں