272

پاکستان کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں

خبر شامل کرتے ہیں کھیوڑہ سے ہمارے بیورو چیف حاجی جنید کی رپورٹ کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.5 ریکارڈ
شمالی پاکستان کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد، آزاد کشمیر، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور پنجاب کے شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسلام آباد، پشاور، دیر، چترال، شمالی وزیرستان، پاراچنار، مالاکنڈ، کوہاٹ، سوات، مہمند، شبقدر اور لکی مروت اور ان علاقوں کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
پنجاب میں بھی لاہور،چکوال، راولپنڈی، حافظ آباد، مری، لاہور، کمالیہ، منڈی بہاءالدین، سرگودھا، خوشاب اور جہلم اور ان علاقوں کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
عباس پور آزاد کشمیر، دیامر اور گردونواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نئی دہلی میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔مزید خبروں سے باخبر رہنے اور تازہ اخبار پڑھنے کیلئے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رٹ نیوز ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں