100

بھٹی برادران کی طرف سےصحافیوں کو اگنور کرنا سمجھ سے بالاتر ہے صدر پریس کلب شہزاد حسن چوہدری

بھٹی برادران کی طرف سےصحافیوں کو اگنور کرنا سمجھ سے بالاتر ہے صدر پریس کلب شہزاد حسن چوہدری
اس سے پہلے حمید اللہ خان نیازی حافظ مہر آصف علی جیسے ورکرز کو نظر انداز کیا گیا
منڈی بہاوالدین (رٹ نیوز )تفصیلات کے مطابق صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب منڈی بہاوالدین شہزاد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکوال میں ق لیگ کی پہچان حمید اللہ خان نیازی نے گراؤنڈ لیول پر زاتی خرچ خراجات کیے دفتر بنایا نامور سوشل ورکر مہر آصف نے میڈیا میں اپنا اور بھٹی برادران کا لوہا منوایا اپنے زاتی سرمائے سے ضلع بھر کے اخبار میں بھٹی برادران کے اشتہار خبریں لگواکر بھٹی بھٹی کروا دی ان دونوں ہارڈ ورکر نے ان کے مشن کو آگے بڑھایا اور ہمیشہ بھٹی برادران کو شہر میں مکمل سپورٹ کیا بھٹی برادران نے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں دوست رشتے دار سب کو اقتدار کے جھولے کی سیر کروائی سوائے اپنے محنتی ورکر حمید اللہ خان نیازی مہر آصف علی اور صحافیوں کے پورے ملک میں اپنے ضلع کا نام روشن کرنے والے صحافیوں کو نظر انداز کر رہے ہیں ہم ڈسٹرکٹ پریس کلب کے پلیٹ فارم سے محمد خان بھٹی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لیے بھی ہنگامی بنیادوں پر مراعت کا اعلان کریں اور ضرورت مند صحافیوں کو اچھی جابز دی جائیں آپ کی سماجی خدمات اور حلقے کی ترقی کے لئے اقدامات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اپنے ورکروں اور صحافیوں کو بھی ان کے جائز حقوق دیں گے ان کے لیے نامی ہنگامی بنیادوں پر مراعات کا اعلان کریں گے ضلع بھر میں صحافیوں کے بہت مسائل ہیں صحافیوں کے لیے رہائشی کالونی کو منظور کرتے ہوئے معاشی طور پر کمزور صحافیوں کو تحفظ کا احساس دلانا بھی آپ کی ذمہ داریوں میں شامل ہے اب تک کے لیے اتنا ہی مزید خبروں سے باخبر رہنے کے لئے دیکھتے رہیں رٹ نیوز اور پڑھتے رہیں روزنامہ رٹ اور تازہ ترین اپ ڈیٹ کے لیے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رٹ نیوز ڈاٹ پی کے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں