101

عوام کے جان ومال کا تحفظ کرنا پولیس کا فرض ہے ڈی ایس پی سٹی پرویز اقبال گوندل

عوام کے جان ومال کا تحفظ کرنا پولیس کا فرض ہے ڈی ایس پی سٹی پرویز اقبال گوندل
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید غضنفر علی کے احکامات ہیں کہ شہریوں کے مسائل اور مشکلات حل کی جائیں
ہمیں اخلاقی تقاضوں کو مد نظر رکھنا چاہیے ڈی ایس پی پرویز اقبال گوندل کی شہزاد حسن سے گفتگو
گجرات (ندیم اقبال رٹ نیوز)،ڈی ایس پی پرویز اقبال گوندل نے ایڈیٹر انچیف رٹ نیوز شہزاد حسن چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصدپولیس اور عوام کے مابین فاصلوں کو ختم کرنا ہے ، عوام الناس کے مسائل کو سنناان کا مناسب حل،بروقت کاروائی اور جلد از جلد انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنا ہے تاکہ عوام الناس کو انصاف ان کی دہلیز پر پہنچایا جا سکے ،عوام الناس کے لئے پولیس افسران کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں،عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لئے پولیس اپنے تمام تر وسائل اور اختیارات بروئے کار لارہی ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی اور لاپرواہی ہر گز برداشت نہ کی جائیگی،مزید برآں ڈی ایس پی پرویز اقبال گوندل کا کہنا تھا کہ ضلع بھر سے جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے یاد رہے کہ ڈی ایس پی پرویز گوندل اس سے منڈی بہاوالدین ٹریفک پولیس تعنات تھے اپنی تعیناتی میں انہوں نے میرٹ کر کے دکھایا اور اپنے اخلاق اور لیکچرز سے لوگوں کو سفارش کے بغیر ڈرائیونگ لائسنس لینے پر مجبور کیا عوام آج بھی ان کو یاد کرتی ہے اور لوگ ان سے محبت کرتے ہیں دھیمے لہجے اور دبنگ کرائم فائٹر پولیس آفیسر سمجھے جاتے ہیں ماتحت پرور ہیں انتہائی نرم دل ہیں دوران گفتگو ایک کیس ان کے پاس آیا ان کو ایسے سمجھایا کہ مقدمات کرنے سے بہتر ہے ایک دوسرے کے مسائل کو سمجھیں مجبوریوں کا فایدہ مت اٹھائیں اخلاقی تقاضا ہے صلح کریں اور معاملات طہ کر لیں سائیلین کو ان تجویز پسند آئی اور وہ مل بیٹھ کر مسئلہ حل کرنے پر رضا مند ہوگئے چائے پانی پوچھا گرم جوشی سے ان کو رخصت کیا عاجزی اور انکساری ڈی ایس پی پرویز اقبال گوندل کا خاصہ ہے
مزید خبروں سے باخبر رہنے اور تازہ ترین اخبار پڑھنے کیلئے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رٹ نیوز ڈاٹ پی کے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں