ڈینگی کی افزائش نسل بڑھانے اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث کباڑ خانوں کے خلاف کاروائی کی جائے عوامی مطالبہ
اگر ضلع کے تمام کباڑ خانوں میں سرچ آپریشن کیا جائے تو موٹر سائیکلوں کی باقیات اور ہزاروں کاغزات ملیں گے
منڈی بہاؤالدین گجرات (رٹ نیوز ندیم اقبال )ضلع بھر اور شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں کباڑ خانے ڈینگی پھیلانے کا سبب بننے لگے شہر کے گنجان آباد علاقوں میں کباڑخانے دینگی خانوں میں تبدیل انتظامیہ خاموش شہر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ایک طرف ڈینگی سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات کے لئے میڈیا پر محکمہ صحت اور متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کا حکم جاری کیا ہوا ہے ہے دوسری جانب مقامی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث شہر کے گنجان آباد علاقوں کے گلی محلے میں کباڑ خانے ڈینگی کی افزائش نسل کا روپ دھار چکے ہیں حکومت کی جانب سے کباڑ خانوں کو آبادیوں سے باہر منتقل کرنے کی ہدایات کے باوجود کباڑخانوں کو ویران جگہ منتقل نہ کرنا انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور کمشنر گجرات سے مطالبہ کیا ہے کہ اندرون شہر میں قائم کارخانوں کو ختم کروایا جائے تاکہ شہری موذی امراض سے محفوظ رہ سکیں ڈی سی اور ڈی پی او کباڑ خانوں کا سرچ آپریشن کروائیں ایک تو ڈینگی کو کم کیا جاسکتا اور موٹر سائیکل کی روک تھام میں بھی مدد مل سکتی ہے مزید خبرووں سے باخبر رہنے کے لیے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رٹ نیوز ڈاٹ پی کے
