66

پاکستان پیرا میڈیکل اینڈ نرسنگ کالج ایسوسی ایشن کے صدر ملک محمد عثمان علی،سینئر وائس پریذیڈنٹ لئیق افضال احمد ملک اور جنرل سیکرٹری فیصل عبد القدیر نے نیشنل اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف سے اہم ملاقات کی ہے،

بھلوال(جاوید اقبال بھٹی) پاکستان پیرا میڈیکل اینڈ نرسنگ کالج ایسوسی ایشن کے صدر ملک محمد عثمان علی،سینئر وائس پریذیڈنٹ لئیق افضال احمد ملک اور جنرل سیکرٹری فیصل عبد القدیر نے نیشنل اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف سے اہم ملاقات کی ہے،ملاقات میں PPNCAکے وفد نے نے پاکستان نرسنگ کونسل کی بے ضابطگیوں کو بڑی تفصیل سے سپیکر نیشنل اسمبلی کے سامنے رکھتے ہو ئے بتایا کہ نرسنگ کونسل پاکستان کے امیج کو تباہ کرکے ملک کے ساتھ دشمنی کر رہی ہے اگرنرسنگ کونسل کی ان بے ضابطگیوں کو نظر انداز کیا گیا تو
انٹر نیشنل نرسنگ کونسل نوٹس لے گی تو اس طرح عالمی سطح پر پاکستان کی مزید بدنامی ہو گی،وفد کے سربراہ ملک محمد عثمان علی نے سپیکر نیشنل اسمبلی کو یہ باور کر وایا کہ جب تک نرسنگ کو نسل اور ہیلتھ منسٹری سے کرپٹ لوگوں کا صفایا نہیں ہو گا اور نرسنگ کے شعبہ کے جعلی کاغذی ادارے ختم نہیں کیے جاتے تب تک نرسنگ کونسل بطور ادارہ بحال نہیں ہو گی،نرسنگ کونسل اور ہیلتھ منسٹری کے کرپٹ لوگوں نے نرسنگ کے پروفیشن کو تباہ کردیا ہے جس پر سپیکر نیشنل اسمبلی نے سٹک ایکشن لیتے ہو ئے نرسنگ کونسل کی نو منتخب صدر ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ سومروکو ہدایت جا ری کی کہ وہ ان تمام معاملات کو دیکھیں اور انکواری کر کے نرسنگ کونسل سے کرپٹ لوگوں کو فارغ کر یں علاوہ ازیں PPNCAکے وفد نے سپیکر قومی اسمبلی کو فار میسی کونسل کے حوالے سے بھی بریف کیا جس پر سپیکر نے ذاتی دلچسبی لیتے ہو ئے نرسنگ کو نسل اور فارمیسی کو نسل کے حل طلب ایشوزکو قومی اسمبلی اور سینٹ کی متعلقہ قائمہ کمیٹیوں میں بھجوادیا ہے،ملاقات میں سپیکر نیشنل اسمبلی نے پاکستان پیرا میڈیکل اینڈ نرسنگ ایسوسی ایشن کے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ فارمیسی کونسل اور نرسنگ کونسل کے مسائل کو تر جیحی بنیادوں پر حل کرواؤنگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں