85

بڑی کامیابی کے لیے بڑا خواب دیکھنا ضروری، حقیقی آزادی کی جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔عمران خان کا گجرات میں جلسہ سے خطاب

بڑی کامیابی کے لیے بڑا خواب دیکھنا ضروری، حقیقی آزادی کی جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔عمران خان کا گجرات میں جلسہ سے خطاب


پہلے مشرف نے انہیں این آر او دیا اور ان کے کیسز معاف کیے، ہمارے دور میں بجلی 18، آج 36 روپے یونٹ ہے، میرے اوپر دہشت گردی کی ایف آئی آر درج کرا دیں
گجرات: ( رفاقت علی سپرا) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سیلاب زدگان کیلئے مزید امداد جمع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنی عزت نہیں کرتے اس لئے سبز پاسپورٹ کی عزت نہیں ہوتی، دنیا سے عزت کروانی ہے تو اپنی عزت خود کریں، پی ڈی ایم والے جو مرضی کرلیں، اب میچ نہیں جیت سکتے، ہم پر الزام لگانے والے خود آئی ایم ایف کے سامنے ڈھیر ہوگئے، غلام قوم کبھی آگے نہیں بڑھ سکتی، بڑی کامیابی کے لیے بڑا خواب دیکھنا ضروری، حقیقی آزادی کی جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
گجرات میں پی ٹی آئی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج کے جلسے نے گجرات میں جلسوں کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے، مجھے معلوم ہے کہ ڈیزل کی قیمتیں کہاں سے کہاں چلی گئیں، ہماری حکومت کو سازش کے تحت ہٹایا گیا تو پٹرول 150 روپے اور ڈیزل 145 روپے تھا، جب ڈیزل مہنگا ہوتا ہے تو سب کچھ مہنگا ہو جاتا ہے، میں قوم کو جگانے کی کوشش کر رہا ہوں، قوم میں شعور آ چکا ہے اس کے بعد انقلاب آئے گا، وہ انسان ترقی کرتا ہے جو بڑا خواب دیکھتا ہے، آج مہنگائی کہاں سے کہاں پہنچ گئی، وہ انسان ترقی کرتا ہے جو بڑا خواب دیکھتا ہے۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ حقیقی آزادی تک قوم کی پرواز اوپر نہیں جاتی، غلام اوپر نہیں جا سکتے، غلام صرف اچھے غلام بن سکتے ہیں لیکن آزاد انسان اقبال کے شاہین بن سکتے ہیں، قائداعظم ایک غلام ہندوستان میں آزاد انسان تھے، عزت پیسے سے نہیں مل سکتی، دنیا سے عزت کروانی ہے تو اپنی عزت خود کریں، ہم نے اپنے لوگوں کو حقوق دینے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوئی مانگنے والا آئے تو مجبوری بتا کر ہی پیسے مانگتا ہے، واپس نہیں کرتا، ہم ایک عظیم قوم ہیں لیکن سب سے پہلے ہمیں خود کو آزاد کرنا ہے، سب سے پہلے ہم نے اس ملک کے انصاف کے نظام کو ٹھیک کرنا ہے، چوروں کے ٹولے کو ہمارے اوپر مسلط کیا گیا، حقیقی آزادی میں ہم نے کمزروں کو تحفظ دینا ہے، روس مجھے کم قیمت پر تیل دے تو میں کیوں نہ لوں، بھارت روس سے 40 فیصد کم قیمت پر تیل خرید سکتا ہے تو ہم کیوں نہیں؟، یہ روس سے سستاتیل نہیں لیں گے کیونکہ امریکا ناراض ہوگا، جنہیں مسلط کیا گیا ہے انہیں جو آرڈر ملے گا وہ کریں گے، میری حکومت کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا۔
پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ جب ہم اقتدار میں تھے تو شور مچا کہ پاکستان میں مہنگائی ہو گئی ہے، بلاول نے ڈرانے کیلئے مہنگائی مارچ کیا بولے عمران خان کی کانپیں ٹانگیں گی، شہباز شریف ہر روز کہتے تھے تم آئی ایم ایف کے غلام بن گئے ہو، ہم پر الزام لگانے والے خود آئی ایم ایف کے سامنے ڈھیر ہوگئے، امپورٹڈ حکومت مہنگائی کم کرنے نہیں اپنے کرپشن کیسز ختم کرنے آئی تھی، پہلے مشرف نے انہیں این آر او دیا اور ان کے کیسز معاف کیے، ہمارے دور میں بجلی 18، آج 36 روپے یونٹ ہے، میرے اوپر دہشت گردی کی ایف آئی آر درج کرا دیں۔
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رٹ نیوز ڈاٹ پی کے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں