302

شہری ہوشیار باش منڈی بہاوالدین کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق نیو میٹرسٹی (سرگودہا روڈ) منڈی بہاوالدین گورنمنٹ سے منظور شدہ سکیم نہیں ہے

شہری ہوشیار باش
منڈی بہاوالدین کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق نیو میٹرسٹی (سرگودہا روڈ) منڈی بہاوالدین گورنمنٹ سے منظور شدہ سکیم نہیں ہے اس وقت قومی سطح کے رئیل اسٹیٹ کے مگر مچھوں نے منڈی بہاﺅالدین کار خ کر لیا ہے ۔ضلع کی سونا اگلتی زرعی زمینوں کو اونے پونے داموں ہتھیایا جارہا ہے ۔قوی مگر مچھوں کے منڈی بہاﺅالدین میں کارندے ”لینڈ مافیا “ اس سے قبل بھی شہریوں کو جعلی ہاﺅسنگ سکیموں کی آڑ میں برے طریقے سے لوٹ چکے ہیں ۔ ان کی ہاﺅسنگ سکیموں میں پلاٹ خریدنے والے شہری آج بھی بنیادی سہولیات زندگی کو ترس رہے ہیں ۔بجلی ‘ گیس کا کنکشن لگوانے کیلئے شہری جب اداروں سے رابطہ کرتے ہیں تو جواب ملتا ہے کہ تمہارے گھر کی ہاﺅسنگ سکیم غیر قانونی ہے اس لئے ہم کنکشن نہیں لگا سکتے ۔میڈیا کی بنیادی ذمہ داری غیر قانونی کاموں کی نشاندہی کرنااور ناقص کارکردگی پر مثبت تنقید کرنا ہوتا ہے ۔زرعی زمینوں پر ہاﺅسنگ سکیموں کے بننے پر سخت ترین پابندی کے باوجود لینڈ مافیا زرعی زمینوں کو نگل رہا ہے ۔غیر منظور شدہ سکیموں کی کسی طرح بھی ایڈٹائزمنٹ نہیں کی جاسکتی اور نہ ہی پلاٹ فروخت کئے جا سکتے ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ کی ناک کے نیچے انکی ملی بھگت سے زرعی زمینوں پر جعلی سکیمیں بن رہی ہیں اور شہریوں کو مہنگے داموں پلاٹ فروخت کئے جارہے ہیں ۔ہمارا لمیہ ہے کہ جب پانی پلوں کے نیچے سے گزر جاتا ہے تب ہمیں ہوش آتی ہے ۔اس سے قبل کہ شہری اپنی جمع پونجی سے محروم ہو جائیں ضلعی انتظامیہ کو جاگنا ہو گا اور لینڈ مافیا کو لگام ڈالنا ہو گی ۔غیر منظور شدہ سکیموں کی سرعام ایڈووٹائزمنٹ کو روکنا ہوگا دھڑا دھڑ شہریوں کو پلاٹس کی فروخت پر پابندی لگانا ہوگی۔ اگر یوں ہی گنگا بہتی رہی تو کل کو متاثرین کی آشک شوئی کون کریگا ؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں