99

ایس ایس پی آپریشن گوجرنوالہ سابق ڈی پی او نواب ناصر خان۔سیال کی فیملی سمیت ایک روزہ دورے پر منڈی بہاؤالدین سلار ہاؤس آمد

ایس ایس پی آپریشن گوجرنوالہ سابق ڈی پی او نواب ناصر خان۔سیال کی فیملی سمیت ایک روزہ دورے پر منڈی بہاؤالدین سلار ہاؤس آمد

صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب منڈی بہاوالدین شہزاد حسن چوہدری اسد علی حسن ایڈوکیٹ اور سنئیر قانون دان راحیلہ خانم چوہدری نے ان کا استقبال کیا سابق ڈی پی او نواب ناصر خان سیال ( حال تعینات ایس ایس پی آپریشن گوجرانوالہ)نے ریکارڈ ٹائم منڈی بہاوالدین میں گزارا انہوں نے اپنی تعیناتی کے دوران کئی اہم اور بہترین کام سر انجام دیے کئی گھنٹے حسین یادوں کو یاد کرتے رہے دوران گپ شپ صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب شہزاد حسن چوہدری سے سابق ڈی پی او منڈی بہاوالدین نواب ناصر خان سیال نے کہا کہ آپ کو یاد ہو گا میں نے شہزاد آپ سے بولا تھا منڈی بہاوالدین میں آپ میرے بھائی ہیں میں ٹرانسفر ہونے کے بعد بھی آپ کے گھر آیا کروں گا اس بات کو انہوں نے ثابت کیا یہ ان کا تیسرا دورہ ہے منڈی بہاوالدین کا ان کا کہنا تھا ٹرانسفر پوسٹنگ سروس کا حصہ ہے لیکن اپنی سروس کے دوران ایک بہترین وقت منڈی بہاوالدین میں گزارا اور آپ میرے بھاٸی ہیں اور ان شاء اللہ ہمیشہ رہیں گے آج وہ اپنے بھتیجے عیسیٰ حسن چوہدری کی فرمائش پر سلار ہاؤس تشریف لائے کافی دیر تک منڈی بہاوالدین سمیت ملکی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال پر گپ شپ ہوئی شام کو وہ گوجرنوالہ روانہ ہوگئے صدر ڈسٹرکٹ کلب شہزاد حسن نے انہیں رخصت کیا
مزید خبروں سے با خبر رہنے کے لیے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رٹ نیوز ڈاٹ پی کے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں