خبر شام کرتے ہیں منڈی بہاوالدین سے جہاں سے ہمیں بتا رہے ہیں مظفر اقبال چھٹی محلہ تاجپورہ نزد کیلیانوالہ کی مین گلی میں بجلی کے آخری پول پر تیس سے زائد میٹر لگے ہونے کی وجہ سے دن اور رات کے اوقات میں وولٹیج کی مقدار انتہائی کم ہونے کی وجہ سے لوگوں کی قیمتی الیکٹرانک اشیاء جلنے لگی۔ متعدد بار متعلقہ sdo SB کو کہنے کے باوجود مسئلہ حل نہیں کیا گیا ۔اس گلی کے لیے بجلی کے دو اضافی پولز اور ایک 100kvکا ٹرانسفارمر منظور ہوا تھا لیکن sdo SB نے ایک پول اور ٹرانسفارمر کسی اور جگہ پر لگوادیا جبکہ اس گلی کے لوگوں کو صرف ایک پول پر ٹرخا دیا جو کہ لگایا پھر بھی نہیں ۔ گرمیوں میں بجلی کا استعمال بڑھنے کی وجہ سے اور آخری پول پر تقریباً تیس سے زائد بجلی کے میٹرز لگے ہونے کی وجہ سے یہاں وولٹیج کی مقدار انتہائی کم ہوتی ہے جس سے لوگوں کی قیمتی اشیاء کا نقصان ہو رہا ہے ۔ متعلقہ محکمے کے کارندوں کو بار بار کہنے کے باوجود ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔ ایکسیئن اور ایس ڈی او اس مسئلے کو حل کرنے میں بالکل بھی دلچسپی نہیں لے رہےہیں ۔
مزید خبروں سے باخبر رہنے پڑھیں صبح رونامہ رٹ اور دیکھتے رہیں رٹ نیوز اور وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رٹ نیوز ڈاٹ پی کے
