خبر شامل کرتے ہیں منڈی بہاوالدین سے ہمارے نمائندے مدثر حسین کی رپورٹ کے مطابق عوامی شکایت اختیارات کے ناجائز استعمال پر ڈی پی او منڈی بہاوالدین نے تھانہ صدر کے کرپٹ ایس ایچ او کو تبدیل کر دیا گیا تھانہ سٹی میں تعینات رائے ریاست نے رشوت کے تھال سجا رکھے تھے منڈی بہاؤ الدین کے سنئیر ہاکر شاہد کی موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ تک درج نہیں کیا ڈی پی او مداخلت سے اس کی داد رسی ہوئی سرے عام رشوت طلب کرنے کی باتیں میڈیا کی زینت بنیں گوڑھا محلہ میں منشیات کے اڈوں پر چھاپہ مار کر بلیک میل کر کے مال پانی بنایا جاتا رہا محرر حضرات کے اختیارات میں مداخلت بھی ہوتی رہی ایک منشیات فروش کی دکانداری چمکانے کے لیے دوسرے منشیات فروشوں کو ہراساں کیا جارہا تھا رات کو دکانیں کھولنے کے عوض شاپنگ سے لطف اندوز ہو رہے تھے صحافیوں کے ساتھ ناروا سلوک کے لیے مصوف مشہور ہونے لگے منشیات فروشوں قبحہ خانوں کی سر پرستی کا الزام بھی اپنے سر لے رکھا تھا انصاف بلکل نہیں اور ظلم سرے عام کرتے رہے
ایس ایچ او تھانہ سٹی فون صرف ٹاؤٹوں کا رسیو کرتے رہے عام آدمی کو چکر تے چکر ڈی پی او دفتر میں سب سے زیادہ تھانہ سٹی کے متاثرین جاتے تھے بہت کم دیکھنے میں آیا ہے کہ عوامی شکایت پر ایس ایچ او تبدیل کیا گیا ہے اب اس کی جگہ نوجوان پڑھے لکھے ایک اچھی شہرت کے حامل سب انسپکٹر کو تھانہ سٹی تعینات کیا گیا ہے دیکھتے ہیں وہ عوام اور پولیس کے درمیان بڑھتے ہوئے خلیج کو کس حد تک کم کرنے میں کامیاب ہوتے عوامی حلقوں نے غیر زمہ دار کرپٹ ایس ایچ او رائے ریاست کو تبدیل کرنے اور اچھے ایماندار سب انسپکٹر کو قسور عثمان ایس ایچ او تھانہ سٹی تعینات کرنے کا خیر مقدم کیا ہے ڈی پی او منڈی بہاوالدین ساجد حسین کھوکھر اور نئے تعینات ہونے والے سب انسپکٹر قسور عثمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے
کیمرہ مین ندیم اقبال کے ساتھ مدثر حسین رٹ نیوز منڈی بہاوالدین
حالات حاضرہ اور مزید خبروں سے باخبر رہنے کے لئے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رٹ نیوز ڈاٹ پی کے
