راجہ پرویز اشرف قومی اسمبلی کے سپیکر منتخب ، عہدے کا حلف لے لیا
اسلام آباد ( ویب ڈیسک رٹ نیوز ) راجہ پرویز اشرف قومی اسمبلی کے سپیکر منتخب ہو گئے ، ساتھی ارکان نے راجہ پرویز اشرف کو سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کی ، انہوں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف سپیکر کے عہدے کیلئے اکلوتے امیدوار تھے ، لہذا وہ سپیکر منتخب ہو چکے ہیں ۔
سردار ایاز صادق نے راجہ پرویز اشرف سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
