224

تھانہ سٹی ایچ او نے اوورسیز پاکستانی سے تیس ہزار روپیہ راڈو گھڑی بطور رشوت لے کر قانون کی دھجیاں اڑا دیں

تھانہ سٹی ایچ او نے اوورسیز پاکستانی سے تیس ہزار روپیہ راڈو گھڑی بطور رشوت لے کر قانون کی دھجیاں اڑا دیں
وقعاص گوندل اپنی گاڑی پر پرانی پنڈی سے اپنے گھر جا رہا تھا کاغذات کے بہانے ذلیل و خوار کیا دھمکیاں دیں
اوورسیز پاکستانیوں سے ایسا سلوک کوئی نئی بات نہیں آئے روز باہر سے آئے ہوئے لوگوں کے ساتھ بدتمیزی اور ناروا سلوک عام ہے
منڈی بہاوالدین (رٹ نیوز) تفصیلات کے مطابق وقاص احمد ہمرا خرم شہزاد گوندل کے پرانی پنڈی سے بھکھی شریف جارہے تھے کہ راستے میں سیم نالہ کے پاس پولیس تھانہ صدر نے ایس ایچ او کی سربراہی میں ان کی گاڑی فورچیونر کو روکا تلاشی لینے کے بہانے گاڑی میں پڑی ہوئی راڈو گھڑی مالیت تین لاکھ اٹھالی وقاص گوندل نے اپنے گھڑی کی واپسی کا مطالبہ کیا تو ایس ایچ او ریاست نے تلخ کلامی کرتے ہوئے ملازمین کو کہا کہ ان کو گاڑی تھانے لے جائیں اور وقاص اور خرم گوندل کو سرکاری گاڑی میں بٹھا کر تھانے لے جا کر بند حوالات کر دیا بعد ازاں منت سماجت مزکورہ اشخاص کو چھوڑ دیا جبکہ پراڈو سے اٹھائی گئی گھڑی واپس نہیں کی گھڑی مانگنے پر تیس ہزار کا مطالبہ کیا گیا تیس ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے اور بات رفع دفعہ کی یقین دھانی کے بعد اوورسیز پاکستانی اور اس کے ساتھی خرم شہزاد کو چھوڑ دیا گیا اور سیز پاکستانیوں کے ساتھ ناروا سلوک کوئی نئی بات نہیں ہمارے اداروں کو اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کرنا چاہیے پاکستانی معیشت میں اوورسیز پاکستانی ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں ہمارے اداروں خاص طور پر پولیس کو اوورسیز پاکستانیوں کو اسپیشل پروٹوکول دینا چاہیے تاکہ یہ زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ بھجوا سکیں اور ہمارا ملک ترقی کرسکے
مزید خبروں سے باخبر رہنے کے لیے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رٹ نیوز ڈاٹ پی کے اور دیکھتے رہیں رٹ نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں