108

ایس ایچ او تھانہ رنگ پور نے وراثتی زمین میں حصہ مانگنے والی دو سگی

مظفرگڑھ سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ رنگ پور نے وراثتی زمین میں حصہ مانگنے والی دو سگی

بہنوں کے قاتل بھائی گرفتار کر لیے۔ ( میاں احمد رمضان ) تفصیلات کے مطابق تھانہ رنگ پور کے علاقے کڑی علی مردان میں دو بہنوں نسرین بی بی اور شازیہ مائی کو ان کے بھائی ناصر اور جابر نے پسٹل کے فائر مار کر قتل کر دیا۔دونوں بہنیں شادی شدہ تھیں اور اپنے والد ماچھیا خان کے گھر کڑی علی مردان آئی ہوئی تھیں۔وراثتی زمین میں حصہ مانگنے پر دونوں بھائی طیش میں آگئے۔اور پسٹل سے فائر کرکے دونوں بہنوں کی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔دوران گشت سب انسپکٹر عبد الغفار شور کی آواز سن کر موقع پر پہنچے تو دونوں بہنیں قتل ہو چکی تھیں۔ پولیس کو دیکھ کر دونوں ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ رنگ پور جام سجاد حیدر نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو ایک گھنٹے کے اندر اندر گرفتارکرلیا ۔ایس ایچ او تھانہ رنگپور نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف جابر اور ناصر کو گرفتار کرلیا بلکہ اس قتل کی مشاورت میں شامل بڑے بھائی عرفان اور والد ماچھیا خان کو بھی گرفتار کر کے شامل تفتیش کرلیا ہے۔ مقدمہ کو سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے تاکہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جا سکیں اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جاسکے۔ایس ایچ او تھانہ رنگپور جام سجاد حیدر نے میڈیا کے نمائندے میاں احمد رمضان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھانہ رنگپور پولیس بروقت انصاف کی فراہمی ، لوگوں کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لیے رات دن کوشاں ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں