79

تھانہ ساجد شہید پولیس کی بڑی کاروائی، سات لاکھ روپے مالیتی چوری شدہ کار برآمد

*تھانہ ساجد شہید پولیس کی بڑی کاروائی، سات لاکھ روپے مالیتی چوری شدہ کار برآمد*
بھابڑہ:(شیرازی بھابڑا سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرڈاکٹر رضوان احمد خان کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ساجد شہید افضال احمد نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر مختار احمد و دیگر ملزمان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کر کے کار چور ی کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار ملزم نے مارچ 2012 کو ماڈل بازار سرگودھا سے کار چوری کی تھی اور فرار ہو گیا تھا۔ایس ایچ او تھانہ ساجد شہید اور ان کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نہ صرف کار چور کو گرفتار کیا بلکہ چوری شدہ کار مالیتی سات لاکھ روپے برآمد کر کے بعد از قانونی کاروائی اصل مالک کے حوالے کر دی گئی ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں