104

سی او بلدیہ سمیر چیمہ کی بھتہ خوری کے خلاف ریڑھی بانوں کی چیف سیکرٹری کو درخواست

سی او بلدیہ سمیر چیمہ کی بھتہ خوری کے خلاف ریڑھی بانوں کی چیف سیکرٹری کو درخواست
درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ میونسپل کمیٹی کے اہلکار ہم سے روزانہ 200 روپے بھتہ وصول کرتے ہیں
منڈی بہاؤالدین( رٹ نیوز ) چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سمیر چیمہ کی کرپشن اور مبینہ بھتہ خوری کے خلاف نور مسجد چوک کے سبزی و فروٹ فروش ریڑھی بانوں عمران غوری، شاہد، افتخار علی، کاشف، شاہد ڈوگر اور خواجہ ندیم نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ میونسپل کمیٹی کے اہلکار ہم سے روزانہ 200 روپے بھتہ وصول کرتے ہیں اگر نہ دیں تو ہمارا سامان اٹھا کر لے جاتے ہیں، جب سامان واپس لینے جائیں تو ہم سے 500 روپے مانگتے ہیں، ہم نے سی او میونسپل کمیٹی کے خلاف ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین کو درخواست نمبر 8924 مورخہ 17 ستمبر 2021 دی مگر اب تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سی او سمیر چیمہ کی مبینہ ایماء پر اہلکار ریڑھی والوں سے بھتہ لیتے ہیں جبکہ دکانداروں سے انکی منتھلیاں لگی ہوئی ہیں جس وجہ سے دکانداروں نے سڑکوں پر کئی کئی فٹ تجاوزات کی ہوئی ہیں۔ سمیر چیمہ نے موٹا فیقا چوک، بوٹے شاہ چوک، لنڈا بازار، کمیٹی بازار، نور مسجد چوک اور سبزی منڈی چوک مک مکا کروا کے تجاوزات کروا رکھی ہیں۔ ہم غریب لوگ محنت مزدوری کرکے اپنا اور بچوں کا پیٹ پالیں یا انکو بھتہ دیں۔ درخواست میں ریڑھی بانوں نے التماس کی ہے کہ سی او سمیر چیمہ اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے یا انکا تبادلہ کیا جائے تاکہ انکی بھتہ خوری بند ہو اور تجاوزات کا خاتمہ ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں