92

ممبر صوبائی اسمبلی مخدوم سید افتخارالحسن گیلانی کے فنڈز سے اوچ شریف میں ٹف ٹائل کا کام جاری ہے مذکورہ منصوبہ بہت جلد پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا

ممبر صوبائی اسمبلی مخدوم سید افتخارالحسن گیلانی کے فنڈز سے اوچ شریف میں ٹف ٹائل کا کام جاری ہے مذکورہ منصوبہ بہت جلد پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا
چنی گوٹھ بہاولپور(ایم فہیم ہاشمی رٹ نیوز) ممبر صوبائی اسمبلی مخدوم سید افتخارالحسن گیلانی کے فنڈز سے اوچ شریف میں ٹف ٹائل کا کام جاری ہے مذکورہ منصوبہ بہت جلد پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا ان خیالات کا اظہار مخدوم سید افتخارالحسن گیلانی کے سیکرٹری فضل خان نے مذکورہ منصوبے کی نگرانی کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا علاوہ ازیں رکن صوبائی اسمبلی مخدوم سید افتخارالحسن گیلانی کا کہنا تھا کہ ماضی گواہ ہےکہ ہم نے اپنے فنڈز کی خطیر رقم سے حلقہ میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے ودیگر منصوبہ جات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ حلقہ کی عوام کو کسی صورت بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ترقیاتی کام انکی دہلیز پر حل ہورہے ہیں جس کے برعکس حلقہ کی عوام آئندہ انتخابات میں بھی ڈرائنگ روم کی سیاست کرنے والوں کو یکسر مسترد کرکے گیلانی گروپ کے ساتھ ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں