61

رمضان المبارک آتے ہی مہنگائی بلندترین ہوچکی ہے کوئی بھی چیز سرکاری ریٹ پر دستیاب نہیں ہے ڈاکٹر پیر تاج جیلانی

رمضان المبارک آتے ہی مہنگائی بلندترین ہوچکی ہے کوئی بھی چیز سرکاری ریٹ پر دستیاب نہیں ہے ڈاکٹر پیر تاج جیلانی
پاکستان میں رمضان المبارک کی آمدسے قبل ہی گراں فروشی عام ہوجاتی ہے

کراچی ( ظفر عالم ملک) سربراه دفاع پاکستان سوشل موؤمنٹ ونگ ڈاکٹر پیر تاج جیلانی نے حکومت اور متعلقہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی سخت نگرانی کی جائے تاکہ غریب طبقے کوکسی مشکل کاسامنانہ ہو، ناجائز منافع خوروں ،ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی جاۓ
افسوس کا مقام ہے کہ دنیا بھر میں رمضان المبارک کے موقع پر اشیائے خوردونوش کی قیمتی کم کردی جاتی ہیں لیکن پاکستان میں رمضان المبارک کی آمدسے قبل ہی گراں فروشی عام ہوجاتی ہے ذخیرہ اندوز اورمنافع خوردیدہ دلیری سے اشیائے خوردونوش مہنگے داموں پر فروخت کررہے ہیں انہیں قانون کا کوئی خوف نہیں
رمضان المبارک میں مہنگائی بلندترین ہوچکی ہے کوئی بھی چیز سرکاری ریٹ پر دستیاب نہیں ہے رمضان المبارک میں عوام کو بڑا ریلیف دیا جائے اور کوشش کی جائیے کہ یہاں بسنے والے تمام طبقات چین و سکون کے ساتھ اپنی زندگیاں گزاریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں