119

میونسپل کمیٹی کے زیر انتظام شہر کے سب بڑے میاں وحیدالدین پارک کے سرکاری جھولوں پر پر جگا ٹیکس لیا جا رہا ہے

میونسپل کمیٹی کے زیر انتظام شہر کے سب بڑے میاں وحیدالدین پارک کے سرکاری جھولوں پر پر جگا ٹیکس لیا جا رہا ہے


بچوں کے جھولوں پر بھتہ خوری کا خاتمہ کرتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے، لوٹے گئے پیسوں کی ریکوری کی جائے
منڈی بہاؤالدین( ندیم اقبال) میونسپل کمیٹی کے زیر انتظام شہر کے سب بڑے میاں وحیدالدین پارک کے سرکاری جھولوں پر کرپٹ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سمیر چیمہ نے غیر قانونی طور پر جگا ٹیکس لگا دیا ہے، جھولوں کی انسٹالیشن سرکاری خزانے سے کی گئی ہے جس کا نہ تو کسی پرائیویٹ شخص کو ٹھیکہ دیا جاسکتا ہے اور نہ ہی اس پر کسی قسم کے چارجز وصول کئے جاسکتے ہیں لیکن سی ای او سمیر چیمہ نے محض اپنی کرپشن کی خاطر جھولے لینے پر فی بچہ چالیس روپے جگا لگا دیا ہے اس کے علاوہ والدین سے بھی انٹری کے پر ہیڈ چالیس روپے وصول کئے جا رہے ہیں۔ سرکاری جھولوں پر میونسپل کمیٹی کی کرپشن پہلی بار سامنے آئی ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پارک میں لگے بچوں کے جھولے جو سادہ لوہے سے بنے ہوئے ہیں اور ان پر بجلی، بیٹری یا پٹرول کی مد میں میونسپل کمیٹی کا کوئی خرچہ نہ ہے جبکہ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سمیر چیمہ ایک پرائیوٹ شخص کے ذریعے روزانہ دس ہزار روپے بھتہ لے رہا ہے۔
عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد شاہد سے مطالبہ کیا ہے کہ سی او سمیر چیمہ کی جانب سے بچوں کے جھولوں پر بھتہ خوری کا خاتمہ کرتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے، لوٹے گئے پیسوں کی ریکوری کی جائے اور سرکاری جھولوں کو بچوں کے لئے بالکل فری کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں