114

ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے 7 کروڑ روپے کی لاگت سے گمانی تا طاہر والی روڈ اور بستی عبدالصبور لنگاہ کی روڈ کا ٹینڈر جاری کرا دیا ہے..

ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے 7 کروڑ روپے کی لاگت سے گمانی تا طاہر والی روڈ اور بستی عبدالصبور لنگاہ کی روڈ کا ٹینڈر جاری کرا دیا ہے..
چنی گوٹھ(ایم فہیم ہاشمی)
تفصیل کے مطابق
گمانی تا طاہروالی روڈ کا ٹینڈر منظور ہونے پر علاقہ مکینوں نے مخدوم سید افتخار حسن گیلانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ منصوبہ سے دیہات کے کئی مواضعات کی عوام مستفید ہو سکیں گے اور آمدورفت میں سہولیات فراہم ہوگی دریں اثناء ممبر صوبائی اسمبلی مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے ولی عہد سید عمررضا گیلانی اور ریاض احمد خان بھٹہ کے ہمراہ اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے حلقہ اپنی خطیررقم کے فنڈز سے ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے جارہے ہیں عوام سے کیے گئے تمام وعدے وفا ہوں گے اور حلقہ پی پی 254میں ترقی کا یہ سفر جاری ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں