120

انتہائی غیر مناسب رویہ غلط بیانی کرپشن اور ہیرا پھیری کی وجہ سے لوگوں نے ڈاکخانہ جانا چھوڑ دیا

انتہائی غیر مناسب رویہ غلط بیانی کرپشن اور ہیرا پھیری کی وجہ سے لوگوں نے ڈاکخانہ جانا چھوڑ دیا
اتنے بڑے ادارے بھاری بھرکم تنخواہیں بھی لیتے ہیں اور کمیشن لے کر چار پرائیویٹ سیکٹر کو کسٹمر بھیجتے ہیں
منڈی بہاؤالدین (رٹ نیوز ) سرکاری اداروں میں بیٹھ کر اپنے ہی اداروں سے غداری کرنے والے چند عناصر کی عوامی شکایت پر رٹ نیوز نیٹ ورک کی ٹیم ڈاکخانہ منڈی بہاوالدین پہنچی لائن میں لگنے سے پہلے روٹین کی معلومات لی گئی جس میں ایک خاتون ملازم نے پاکستانی ڈاک ٹکٹ اور لفافے کی غلط معلومات فراہم کی جس کے بعد لائن میں لگ کر رپورٹر نے نے کھڑکی میں بیٹھے ایک شخص سے پاکستانی ڈاکے کے تمام اقسام کے لفافے مانگے اور ان کی قیمت پوچھی تو مصروف کہنے لگے کہ آپ بحث مت کریں اور لائن میں لگے رہیں دوبارہ اس سے ڈاک لفافے مانگے گئے اور ان کی قیمت پوچھی دوبارہ پوچھنے پر بڑے افسر موصوف غصے میں آگئے اور پوسٹ لفافے دینے سے انکار کر دیا کیا اور بدتمیزی پر اتر آئے جس پر نیوز نیٹ ورک کی ٹیم نے ان کو ریکارڈنگ دکھائی اور ان کو بتایا کہ آپ نے غلط انفارمیشن فراہم کرکے پاکستان کے ایک اہم ادارے کو کو نقصان پہنچایا اور اس سے غداری کی تاکہ آپ پرائیویٹ سیکٹر کی ڈاک کمپنی کو فائدہ پہنچا کر اپنی کمیشن وصول کرسکیں رٹ نیوز نیٹ ورک کی ٹیم نے ان کو جب آئینہ دکھایا تو تو ان لوگوں کا رویہ بدل گیا ہماری عوام سے اپیل ہے کہ ایسے چند کرپٹ بددیانت اور بدتمیز عملے سے پریشان ہوکر آپ کو قومی اداروں کو فائدہ دینے کی بجائے پرائیویٹ سیکٹر کو ترجیح مت دیں ان کا مقابلہ کریں تاکہ ہماری آنے والی نسلیں اپنے قومی اداروں پر اعتماد کر کے ان کو فائدہ پہنچائیں ہمارا ملک کی ترقی کرے اور اعلی افسران سے اپیل کرتے ہیں کہ ایسے افسران کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے تاکہ قومی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں