114

ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے کہاکہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی صحت مند پاکستان کی ضمانت ہے

منڈی بہاؤ الدین: ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے 28فروری سے 04 مارچ 2022 تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے کہاکہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی صحت مند پاکستان کی ضمانت ہے

، قوم کے نونہالوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانا عبادت سے کم نہیں۔انہوںنے کہاکہ ہر بچے کو پولیو ویکسین پلانے کے عمل کو سو فیصد یقینی بنایا جائے اور گھروں، سکولوں، جھونپڑیوں، لاری اڈوں، ریلوے سٹیشن، بھٹہ جات اور عوامی مقامات پر مامور ٹیموں کی مانیٹرنگ بھی کی جائے ۔ انہوں نے افسران پر واضح کیا کہ پولیو کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے اس میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر محمد شاہدنے کہاکہ معاشرے کے ہر طبقے کے والدین کا فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کیلئے محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں تاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو اس خطرناک اور موذی مرض سے محفوظ رکھ سکیں۔ قبل ازیں اجلاس کو فوکل پرسن برائے ای پی آئی/پولیورافعہ ناہید نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیو مہم میں پانچ سال تک کی عمر کے 2 لاکھ 32 ہزار 73 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ دو دن کیچپ اپ ڈیز بھی ہوں گے۔اس ضمن میں مائیکروپلان تیار کر لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں