121

منڈی بہاوالدین۔سنئیر جرنلسٹ محسن بیگ پر منگھڑت مقدمہ اور تشدد کے سلسلہ میں ڈ سٹرکٹ پریس کلب پھالیہ روڑ میں ہنگامی اجلاس صحافیوں کا مزمتی ہنگامی اجلاس

منڈی بہاوالدین۔سنئیر جرنلسٹ محسن بیگ پر منگھڑت مقدمہ اور تشدد کے سلسلہ میں ڈ سٹرکٹ پریس کلب پھالیہ روڑ میں ہنگامی اجلاس صحافیوں کا مزمتی ہنگامی اجلاس


مقامی سنئیر جرنلسٹ جہانگیر انصاری اقرار الحسن محسن بیگ اینکر سدرہ چوہدری گجرات سمیت صحافیوں پر تشدد انتقامی کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مزمت کی گئی
منڈی بہاوالدین (رٹ نیوز)جلاس کی صدارت مرید کاظم جعفری صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب چئیر میں شہزاد حسن چوہدری اور سرپرست اعلی امجد بخاری یونس شاہد نے کی جنرل سیکرٹری خاور قریشی نے ایجنڈہ پیش کیا اس موقع پر شہزاد چوہدری نے کہا کہ محسن بیگ پر تشدد کھلم کھلا دہشت گردی ہے اور گجرات کی اینکر سدرہ چوہدری پر تشدد د ہمارے سینئر صحافی جانگیر انصاری پر قاتلانہ حملہ اور تھانہ سٹی کا غیر ذمہ دارانہ رویہ قابل قبول نہیں ہم ڈی پی او منڈی بہاؤالدین اور حکومتِ وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے حامد رسول فری پریس کے ایڈیٹر نے سب مل کر ایک آواز ہو کر بات کرنی چاہیے ڈی پی او سے مل حقائق بتانے چاہیں سنئیر صحافی مبشر کاظمی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحافی کسی بھی گروپ کا ہو اس کے خلاف ہونے والی زیادتی پر ہم سب کو اکٹھا ہونا چاہیے سنئیر صحافی سہارا گروپ آف نیوز پیپر کے چیف فیاض بٹ نے جزباتی انداز میں کہا کہ محسن بیگ اقرار الحسن کے بعد لوکل صحافیوں پر تشدد کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے انیس الرحمٰن بٹ امجد زمان لک جہانگیر انصاری فیاض احمد بٹ صفدر ورک شفیق جٹ ندیم ہاکی والا نے اجلا میں شرکت کی اس موقع پر یونس شاہد نے قرار داد پیش کی کہ اگر کسی صحافی کو کسی قسم کا مسئللہ بنے تو تمام صحافی ایک جھنڈے کے نیچے اکٹھے ہو جائیں تاکہ اس صحافی کا مسئلہ حل ہوسکے جسکو تمام صحافیوں نے بھاری اکثریت سے منظور کرتے ہوئے سینئر صحافی کے بیٹے جہانزیب پر کیئے گئے تشدد پر ڈسٹرکٹ پولس آفیسر انور سعید کنگرا سے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی درخواست کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں