213

اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ محمد عرفان ھنجرا ان ایکشن تحصیل پھالیہ کے متعدد پیٹرول پمپ اور بھٹہ خشتہ چیک کیے

پھالیہ ( صفدراقبال ورک سے ) اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ محمد عرفان ھنجرا ان ایکشن تحصیل پھالیہ کے متعدد پیٹرول پمپ اور بھٹہ خشتہ چیک کیے جن میں گو پٹرولیم غزالی پل کو پچاس ہزار روپےدریانہ پٹرولیم گھنیاں روڑکو تیس ہزار روپے اسی طرح گجن چوک پٹرول پمپ کو چیک کیا اوراوگرا سے زائد قیمت تیل فروخت کرنے پر 10000روپےجرمانہ کر کے وارننگ دی ایک بھٹہ کو جدید ٹیکنالوجی استعمال نہ کرنے پر 20000روپے جرمانہ۔ کر کے وارننگ دی اور ایک ایجنسی کوٹ نبی شاہ کو سیل کر دیا اور بٹ خیلہ پٹرولیم اور الخلیل پٹرولیم کو چیک کرکے وارننگ کی اور کہا کہ کسی بھی پٹرول پمپ والوں سے رعایت نہیں برتی جائیگی اور اوگرہ کے جاری کردہ اصول و ضوابط کے عین مطابق چیک کیا جائے گا کسی پمپ کو پیمانہ کم رکھنے کی اجازت نہیں ہے پٹرول میں ملاوٹ کی ہرگز گنجائش نہیں ہے وزیراعلی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایات پر سختی سے عمل پیراں ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب کا ویثرن ہے کہ عوام کو ہر چیز معیاری اور حکومت کے طے کردہ ریٹس پر فراہمی کو یقنی بنایا جائے اوراس اصولوں پر عمل نہ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں