104

ھوزری گارمینٹس لیبر اتحاد مزدوروں کیلئے بنیادی مراعات کی جدوجہد کر رہی ہے مزدور لیبر اتحاد کا حصہ بن رہے ہیں جمیل آرائیں

ہوزری گارمینٹس لیبر اتحاد مزدوروں کیلئے بنیادی مراعات کی جدوجہد کر رہی ہے مزدور لیبر اتحاد کا حصہ بن رہے ہیں جمیل آرائیں
ہوزری گارمینٹس لیبر شدید مفلسی كسمپرسی کا شکار ہیں لیبر قوانین پر فیکٹری مالکان فوری نوٹس لیں
ھوزری مزدوروں کے پیس ریٹ بڑھائیں جائیں تمام مزدوروں کو لیبر رائٹس دیئے جائیں نہیں تو ھوزری گارمنٹس لیبر اتحاد آئندہ کا لائحہ عمل مشاورت سے تیار کرے گی

کراچی (ظفر عالم ملک ) چیئرمین ہوزری گارمنٹس لیبر اتحاد جمیل آرائیں نے کہا کہ اللہ کے رسولﷺ نے14 سو سال پہلے مزدور کے حقوق کی تعین کردیا تھا۔ آج کے سرمایہ دارانہ اور جاگیردارانہ دور میں مزدور کا جس طرح استحصال کیا جاتا ہے اسلام میں اس کی کوئی گنجاش نہیں ہے مسلم ممالک کے مقابلے میں یورپ کے اندر مزدوروں کے حقوق زیادہ ہیں پاکستان میں مزدور کی کوئی قدر نہیں ہے ان کے لئے کوئی سہولت نہیں ہے ہوزری گارمنٹس لیبر اتحاد مزدوروں کو بنیادی سہولیات کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہی ہے جو کہ مزدوروں کی نمائندہ اتحاد کے ساتھ ابھر رہی ہے مزدوروں کے اتحاد سے کامیابی کی راہ پر گامزن ہے جمیل آرائیں نے کہا کہ ہوزری گارمنٹس مزدور شدید کم پسری میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ہم ہوزری گارمنٹ فیکٹری مالکان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پیس ریٹ بڑھائے جائیں اور فوری طور پر مزدوروں کے مطالبات پر عمل درآمد کروایا جائے فوری طور پر مزدوروں کی لیبر رائٹس کو نافذ عمل کیا جائے تمام فیکٹری مالکان لیبر کو پرمنٹ کریں، وركرز کی سیلری 35 ہزار کی جاۓ، لیبر کو 5پرسنٹ سالانہ دیا جائے، حاضری الاؤنس، گریجویٹی بحال کی جاۓ، وركرز کا کھانا پینا فیکٹری کے ذمہ کی جاۓ، ورکرز کو ویلفیئر بورڈ سے رجسٹریشن کی جاۓ، وركرز کی آن لائن رجسٹرڈ کیا جائے، اوور ٹائم ڈبل کیا جائے ، لیبر کی انشورنش کروائی جائے
ملکی اور بین الاقوامی کمپنیاں جو پاکستان میں مال تیار کرواتی ہیں کو چاہیے کہ وہ مال فراہم کرنے والی فیکٹریوں کی فہرست کو عام لوگوں کے علم میں لائے، اس سلسلے میں انہیں چاہیے کہ وہ اکٹھے ہو کے قدم اٹھائیں اور مزدوروں کی شکایات کے ازالہ کے لیے اقدامات اٹھائیں اور ایک ایسا نظام مرتب کریں جس میں مزدوروں کو انجمن سازی کی آزادی ہو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں