105

ریسکیو 1122 منڈی بہاؤالدین نے سال 2021ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

ریسکیو 1122 منڈی بہاؤالدین نے سال 2021ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی
ریسکیو 1122 منڈی بہاﺅالدین کی سالانہ کارکردگی 2021ء کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمران خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں کنٹرول روم انچارج امتیازعلی نے اجلاس میں سالانہ کارکردگی کے حوالے سے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی

گزشتہ سال 16 ہزار 948 ایمرجنسیز پر بر وقت مدد فراہم کی گئی۔جن میں سے4 ہزار 356 روڈ ٹریفک حادثات،38 ڈوبنے کے، 270 آگ لگنے ،563 کرائم، 8 عمارت منہدم ہونے اور11 ہزار 713 میڈیکل و دیگر واقعات شامل ہیں۔ روڈ ٹریفک حادثات کا تناسب 46.43 رہا، جس میں 5 ہزار 673 افراد کو موقع پر طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا اور13 ہزار 671 زخمیوں کو فرسٹ ایڈ دیتے ہوئے ہسپتال پہنچایا گیا جبکہ 484 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے۔

ریسکیو 1122 منڈی بہاﺅالدین کا ایمرجنسیز میں بر وقت ریسپانس کم سے کم ٹائم 7.01 منٹ رہا۔ پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت مختلف حادثات سے متاثرہ ایک ہزار 806 افراد ضلع منڈی بہاﺅالدین کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کئے گئے۔ جن میں ضلع منڈی بہاﺅالدین کے771 جبکہ آﺅٹ ڈسٹرکٹ کے ایک ہزار35 افراد شامل ہیں۔ ان متاثرہ افراد کو بہتر طبی امدادکی فراہمی کیلئے ریسکیو 1122کے تربیت یافتہ عملے کی زیر نگرانی بغیر کسی چارجز کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں