79

منڈی بہاءالدین ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید طاہر کنگرا نے تھانہ سٹی میں کھلی کچہری لگا کر عوامی مسائل سنے اور ان پر فوری عملدرآمد کیلئے ہدایات جاری کیں، کھلی کچہری میں دیہی علاقوں کے شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی

منڈی بہاءالدین ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید طاہر کنگرا نے تھانہ سٹی میں کھلی کچہری لگا کر عوامی مسائل سنے اور ان پر فوری عملدرآمد کیلئے ہدایات جاری کیں، کھلی کچہری میں دیہی علاقوں کے شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی

منڈی بہاءالدین ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر *انور سعید کنگرا نے آئی جی پولیس پنجاب کی ہدایت پر* تھانہ سٹی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، اس موقع پر دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اپنی شکایات پیش کیں اس موقع پر ڈی پی او انور سعید کنگرا نے شکایات کے حل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے اور کچھ درخواستوں کو موقع پر حل کر دیا گیا، کھلی کچہری میں سرکل ڈی ایس پی محمد خالد ملک، ایس ایچ اوز، درخواست گزار، معززین شہر، میڈیا نمائندگان اور عوام الناس کی کثیرتعداد نے شرکت کی،ڈی پی اوانور سعید کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا بنیادی مقصد پولیس اور عوام کے مابین فاصلوں کو ختم کرنا، اور عوام الناس کے مسائل کو سنناان کا مناسب حل، بروقت کاروائی اور جلد از جلد انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنا ہے تاکہ عوام الناس کو انصاف ان کی دہلیز پر پہنچایا جا سکے تھانہ جات میں ہر خاص وعام کے لئے قانون یکساں ہے،عوام الناس کے لئے پولیس افسران کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں، انہوں نے تھانہ کی حوالات، مالخانہ اور محرر کے دفتر اور ریکارڈ کا معائنہ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں