97

۔۔۔ اوور سیز فورم منڈی بہاٶالدین کے تمام محترم ساتھیوں ممبران و عہدیدران سے درخواست

۔۔۔ اوور سیز فورم منڈی بہاٶالدین کے تمام محترم ساتھیوں ممبران و عہدیدران سے درخواست
دس پندرہ دنوں سے سوشل میڈیا پہ جناب چیرمین اورسیز فورم شاہد رضا رانجھا صاحب کی جو کردار کشی کی جا رہی ہے اس پہ دل بہت رنجیدہ اور دکھی ہے ۔۔ حتی کہ رات کو بانی اورسیز فورم اور گوندل برادری کے بزرگ راہنما اعظم گوندل صاحب کے متعلقہ بھی سوشل میڈیا پہ ایک آڈیو ڈالی گٸی ۔ جس کی میں بھرپور مزاحمت کرتا ہوں ۔۔ شاہد رضا رانجھا صاحب اور اعظم گوندل صاحب ضلع منڈی بہاٶالدین کی انتہاٸی معزز و محترم شخصیات ہیں ۔ اگر کتاب ماضی کی ورق گردانی کی جاۓ تو دونوں شخصیات کا ضلع میں انسانیت کی بھلاٸی اور معاشرے کی تعمیر میں بھرپور حصہ اور جامع کردار ہے ۔ جماعتوں اتحادوں میں نظریاتی اختلافات ہوتے رہتے ہیں ۔ خدا کے لیے ایسی باتوں کو اپنی جماعت کے داٸرہ کار تک رکھیں ۔ کسی بھی معزز انسان کی سوشل میڈیا پر پگڑی اچھالنا نہ ہی اعلی ظرفی ہے اور نہ ہی دانشمندی ہے ۔۔۔ جب رانجھا صاحب آج سے 25 . 30 سال پہلے مستحق بچیوں کی شادیاں اور ضلع میں صاف پانی کے پلانٹ لگا رہے تھے اس وقت تو اوورسیز فورم کا وجود تک نہیں تھا ۔۔۔۔ دوستو ۔ یہ اللہ تعالی کی طرف سے سے کسی بھی انسان کو دیا ہوا جزبہ اور حوصلہ ہوتا ہے اس کی پاک زات جس سے انسانیت کا بھلاٸی کا کام لے جس کو خالق کاٸنات چن لے ۔۔۔ بجاۓ ان نیک مقاصد کا نقصان کرنے کے خدا کے لیے ساتھ دیں نہ ہی روز روز اتحاد بنتے ہیں اور نہ ہی فورم ۔۔ ایک انسان کا بھلا ساری انسانیت کا بھلا ہے ۔۔۔۔ منذی بہاٶالدین میں ماضی قریب میں اوورسیز فورم ہزاروں مستحق اور مظلوم انسانوں کی داد رسی اور مدد کر چکا ہے ۔۔۔ اوورسیز کے بنیادی مساٸل کے خاتمہ کے لیے اوورسیز کی قیادت دن رات ایک کیے ہوۓ ہیں ۔۔ بندہ خاکسار کا غالب خیال ہے کہ اس خواب کی تعبیر کے لیے ہر اوورسیز کو رانجھا صاحب کی آواز بننا چاہیے ۔ 50 سالوں سے اوورسیز کے پاس نہ ہی دیار غیر میں اور نہ ہی پاکستان میں اپنی آواز کو ایوان بالا تک پہنچانے کے لیے کوٸی ایسا پلیٹ فارم میسر نہیں تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔ پیارے اوورسیز ساتھیوں ۔ یہ اپنی خوش بختی اور خوش قسمتی سنمجیں کہ اللہ نے آپ کو ایک ایسا لیڈر عطا کیا ہے جس کی کوششوں نے آپ کی آواز کو توانا بنا دیا ہے ۔۔۔۔ زاتی اناٶں کو بالاۓ طاقت رکھتے ہوۓ صبر کے دامن کو مضبوطی سے تھامے رکھیں ۔۔۔۔۔۔ یہ آپ کی نسلوں کا بھی سوال ہے ۔
۔ نوٹ ۔ اپنے اختلافات کو پردے کے پیچھے حل کریں یہ ہمارے کلچر ۔ تہزیب ۔اور منڈی بہاٶالدین کی دھرتی پہ ہمارے بڑوں ۔ پریوں پنچاٸت کا بھی یہ ہی فیصلہ ہے ۔ اور ہمارے دین کا بھی یہی حکم ہے ۔ کہ اللہ جس کو عزت دے اس کی عزت ضرور کرو ۔
۔ واسلام ۔ چیرمین آل ورلڈ گوندل اتحاد اطلس گوندل نمبردار ۔ مرکزی آفس اسلام آباد ۔ 03330222871

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں