235

پولیس اپنی نااہلی چھپانے کے لیے گنڈا گردی پر اتر آئی سر عام قانون کی وردی میں بدمعاشی

پولیس اپنی نااہلی چھپانے کے لیے گنڈا گردی پر اتر آئی سر عام قانون کی وردی میں بدمعاشی
پچھلے دو ماہ سے چوری اور ڈکیتی کی معتد وارداتیں ہوئی ہیں جس کی وجہ سے عوام سخت خوف و حراس میں مبتلا ہے
منڈی بہاوالدین (منڈی بہاوالدین ندیم ہاکی آلا) پہلے تو چور رات کے اندھیرے میں وارداتیں کرتے تھے مگر پچھلے دو ماہ سے دن دہاڑے گن پوائنٹ پر کئی موٹر سائیکل چھینے گئے کئی لوگ نقدی سے محروم ہوئے خوف کی وجہ سے لوگ سٹی تھانہ کی حدود سے نکل مقانی پر مجبور ہوگئے ہیں آج پھر تقریباً بارہ بجے دن ریلوے گودام کے ساتھ ایک شہری سے گن پوائنٹ پر سات لاکھ روپے چھین لیے گئے جب موقع پر ایس ایچ او سٹی احسان ٹوپہ صاحب آئے تو میں نے ان سے ان کا موقف جاننے کی کوشش کی تو ایس ایچ او سٹی احسان ٹوپہ صاحب آپے سے باہر ہوگئے اور اپنی نااہلی چھپانے کے لیے بیورو چیف رٹ نیوز ندیم ہاکی والا کو سرعام قتل کی دھمکیاں دینے لگے جو ایک پولیس افسر کے منہ سے قانون کے نام پر تماچہ ہے سٹی ایریا میں نہ تو میڈیا وارداتیں کروا رہی ہے نہ ہی میڈیا نے پولیس کو ڈیوٹی کرنے سے منع کیا ہے آج سے کچھ ماہ قبل بھی اسی ایس ایچ او سٹی احسان ٹوپہ کی نااہلی کی وجہ سے دن دہاڑے صبح دس بجے بینک روڑ پر ایک خونی واردات ہوئی جس میں ایک کروڑ کے ساتھ ایک سیکیورٹی گارڈ بھی جان بحق ہوا مگر کچھ بااثر افراد نے اپنے ذاتی مفادات کی خاطر اسی ایس ایچ او سٹی احسان ٹوپہ صاحب کو دوبارہ تعینات کروا لیا جو اس علاقے کی عوام سے سخت زیادتی ہے ہمارا ڈی پی او صاحب منڈی بہاوالدین سے مطالبہ ہے کہ ایک تو اس تھانے میں کسی قابل افسر کو تعینات کیا جائے اور دوسرا میڈیا رپورٹر کو قتل کی دھمکیاں دینے پر سخت کارروائی کی جائے تاکہ وزیر اعظم پاکستان کی بات سچ ثابت ہو کہ واقع ہی کوئی قانون سے بالاتر نہیں اگر ایس ایچ او سٹی احسان ٹوپہ صاحب کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی نہ کی گئی تو انشاء سخت احتجاج کیا جائے گا۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں