ٹریفک حادث میں خطرناک حد تک اضافہ جس کی وجہ کم عمر ڈرائیو اور ناتجربہ کاری ہےجس وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔
منڈی بہاوالدین ٹریفک پولیس کم عمر ڈرائیور کے خلاف ان ایکشن ہو چکی ہے جگہ جگہ پر ناقہ بندی کر کے ٹریفک پولیس اہلکار کم عمر بچوں کے چالان کیے جا رہے ہیں
منڈی بہاوالدین (رپورٹ ندیم ہاکی ? والا ) بچہ تو بچہ ہوتا ہے بظاہر تو وہ ہمیں دیکھنے میں بہت بڑا نظر آتا ہے مگر بندہ عمر کے حساب سے بڑا ہوتا ہے اور نہ ہی ان کو تجربہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے مختلف حادثات میں قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں جس میں والدین کی بہت بڑی غفلت ہے جب تک والدین خود اس مسلے میں اپنا کردار ادا نہیں کریں گے اور اپنے بچوں کو نہیں سمجھایی گے بچوں کا چالان کرنا اس مسلے کو کوئی جامع حل نہیں جب ٹریفک پولیس کام نہ کرے تو عوام کی تنقید کا نشانہ بنتے ہیں اور جب کام کریں تب بھی ان پر تنقید کی جاتی ہے کہ یہ عوام کے ساتھ ظلم کر رہے ہیں عوام کو بھی چاہیے کہ ہر کام میں تنقید کرنے کے بجائے ہم اس بگڑتی ہوئی صورتحال پر کنٹرول کریں جس سے ہمارے بچے مختلف حادثات سے بچ سکیں ۔۔