97

پھالیہ کے نواحی موضع لالہ پنڈی میں گلیوں کی حالت زار اور ان میں کھڑا گندا پانی اہل دیہہ کے لیے وبال جان بن گیا

پھالیہ(مرزا قیصر فاروق) پھالیہ کے نواحی موضع لالہ پنڈی میں گلیوں کی حالت زار اور ان میں کھڑا گندا پانی اہل دیہہ کے لیے وبال جان بن گیا۔بدبودار پانی سے جہاں پر کئی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے وہیں پر بو سے گھروں میں رہائش پذیر افراد بھی انتہائی مشکلات کا شکار ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لالہ پنڈی کی گلیوں اور نالیوں کے لیے ایم پی ایے طارق تارڑ کی طرف سے فنڈ منظور ہو چکا ہے لیکن آج تک گاؤں کی گلیوں کی حالت درست کرنے کے لیے کسی متعلقہ اتھارٹی نے دیکھنا بھی گوارا نہیں کیا ۔اہل دیہہ نے فوری طور پر مسئلہ کے حل کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں