میونسپل کارپوریشن میں کرپشن بوگس تعیناتیوں کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے
ایک بڑی فوج کو سیاست دانوں نے بھرتی کرا رکھا ہے کام اپنے ڈیروں پر لیتے ہیں جس سے صفائی نہیں ہوتی پورا شہر کوڑے دان میں تبدیل ہو چکا ہے ہے ہے
کبھی ڈینگی سپرے کبھی بھی کوئی سپرے کتے کے نام پر لاکھوں کروڑوں روپے ہضم کر لیےجاتے ہیں اور سب اچھا کی رپورٹ پیش کر دی جاتی ہے
رپورٹ ندیم ہاکی والا بیورو چیف رٹ نیوز)تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی میں تنخواہیں تو بہت سارے لوگ لیتے ہیں مگر کام کرنے کیلئے چند افراد موجود ہوتے ہیں اور جس جگہ کی کوئی کمپلین ہو وہاں پر عوام کو معطمن کرنے کے لیے کچھ آدمی بھیج دیتے ہیں مگر روزمرہ صفائی کا کے کوئی انتظامات نہیں سارے شہر میں جگہ جگہ پر گندگی کے ڈھیر نظر آتے ہیں
بنیادی وجہ یہ ہے کہ زیادہ تر بلدیہ میں بھرتیاں سیاسی بنیادوں پر کی گئی ہیں اور وہ لوگ بلدیہ اور عوام کی نوکری کرنے کی بجائے اپنے سیاسی آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے سارا دن ان کے پیروں کی صفائی ستھرائی میں لگے رہتے ہیں بہت سارے نام ایسے ہیں جو کام نہیں کرتے اور عرصہ دراز سے تنہائی وصول کر رہے ہیں ٹیم کی انویسٹیگیشن جاری ہے بہت جلد لسٹ شائع کی جائے گی جس میں میں حاضری لگانے والے اور ہیں کام کرنے والے اور ہیں اور برکتیں کوئی اور ہے جس کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں اور جب بارش آتی ہے تو بدبو کی وجہ سے گھروں میں بھی بیٹھنا مشکل ہو جاتا ہے عوام کا ڈی سی او منڈی بہاوالدین اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ فوری طور پر میونسپل کارپوریشن کا آڈٹ کیا جائے اور ہر ورکر کی حاضری کو یقینی بنایا جائے تاکہ لوگ ایک صاف ستھرے ماحول میں زندگی گزار سکیں جو عوام کا بنیادی حق ہے