321

عوام ایف ایم-94 منڈی بہاؤالدین بسلسلہ عشرہ شان رحمت اللعالمین مقابلہِ حُسنِ نعت (جو لفظ معتبر ہوئے) کا فائنل پروگرام 29 ربیع الاوال کے بابرکت دن منعقد ہوا

عوام ایف ایم-94 منڈی بہاؤالدین بسلسلہ عشرہ شان رحمت اللعالمین مقابلہِ حُسنِ نعت (جو لفظ معتبر ہوئے) کا فائنل پروگرام 29 ربیع الاوال کے بابرکت دن منعقد ہوا
جس میں منڈی بہاؤالدین کی سماجی و سیاسی شخصیات نے بھر پور شرکت کی اور جیتنے والے نعت خواں طالب علموں میں انعامات تقسیم کئے۔
منڈی بہاوالدین ( رٹ نیوز )پاکستان کے سب سے بڑے ریڈیو نیٹ ورک ریڈیو عوام ایف ایم 94 منڈی بہاؤالدین پر بسلسلہ عشرہ شان رحمت اللعالمین نعتیہ مقابلہ کا فائنل پروگرام منعقد ہوا۔ مقابلہ میں منڈی بہاوالدین کے پرائیوٹ کالجز، سکولز، مدارس اور گورنمنٹ کےسکولز و کالجز کے طالب علموں نے شرکت کی۔
پروگرام میں ججز کے فرائض محترم صادق حسین پیرزادہ صاحب اور محترم ضرغام حیدر صاحب نے سرانجام دیئے۔ فائنل پروگرام میں پہلی پوزیشن کائنات فاطمہ، دوسری پوزیشن صمید رضا اور تیسری پوزیشن بلال مختار نے حاصل کی۔پروگرام میں میزبانی کے فرائض اسٹیشن منیجر عدنان بلوچ، پروڈکشن منیجر جناب خواجہ عظیم اور اینکر پرسن رانا گلبہار نے سرانجام دیئے ۔
فائنل پروگرام میں مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداران نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی کالجز کے پرنسپل صاحبان، شریک طالب علم نعت خواں کو خراج تحسین پیش کیا اور جیتنے والے نعت خواں طالب علموں میں انعامات تقسیم کئے۔
پروگرام میں عنایت الرحمن گوندل معروف سماجی شخصیت/صدر ٹاؤن ڈویلپرز/چیف ایگزیکٹو اِیفل ڈویلپرز منڈی بہاؤالدین، رفیق ساہی (رہنما جماعت اسلامی)، مظہر اقبال کاکوانہ، مہر حنیف، مٹھو چوہان، آرجے سہیل گوندل(FM-98)، آرجے ڈاکٹر علی، کاشف بلوچ (سپیریئر کالج)، پرنسپل AGS سکول میڈم زرتاشیہ زریں، میڈم افشاں اکرم (PNC-24) عمران عباس ہاشمی (پروفیشنل فوٹو گرافر)، رفاقت بشیر اور فیاض بٹ نے بطور مہمانِ اعزاز شرکت کی اور اسٹیشن منیجر عدنان بلوچ کے ہمراہ پروگرام کوآرڈینیٹرز آرجے عادل چیمہ، اسد علی سیال اور آرجے شانی میں بھی اعزازی شلیڈ اور سرٹیفکیٹ پیش کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں