146

پھالیہ نومبر کی پہلی تاریخ کو چوروں کی پولیس کو سلامی

پھالیہ نومبر کی پہلی تاریخ کو چوروں کی پولیس کو سلامی
۔چور دو سرکاری سکولوں کے تالے دوسری دفعہ توڑ کر سکول کا صفایا کر گئے۔تھانہ پھالیہ کے علاقہ میں چوریوں اور ڈکیتیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ۔گزشتہ شب نامعلوم چور نواحی موضع لک میں قائم گورنمنٹ گرلز ہائی اور پرائمری سکولز سے لاکھوں روپے مالیت کی ایل سی ڈی،اوون،پانی کی موٹریں،کیمرے،ڈی وی آر،گیس سلنڈر،چولہا،کمپیوٹر،پرنٹر ،ساؤنڈ سسٹم اور دیگر سامان چرا لے گئے۔سکول مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی نامعلوم چور سکول سے قیمتی سامان چرا کر لے گئے جس کا مقدمہ پھالیہ تھانہ میں درج ہوا لیکن آج تک پھالیہ پولیس چوروں کو ڈھونڈنے میں ناکام ہے۔پرنسپل کا کہنا ہے کہ کارروائی کے لیے پھالیہ پولیس کو درخواست دے دی ہے لیکن ہمیں پولیس سے کسی بہتری کی توقع نہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس کے پاس لفظی تسلیوں کے علاوہ کچھ نہ ہے اور وہ ہمیشہ ہم سے مطالبہ کرتے رہے ہیں کہ آپ چوروں کے نام بتائیں ہم انہیں پکڑ لیتے ہیں۔اہل علاقہ نے ان چوریوں پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس اپنی کارکردگی کو بہتر کرے اور جلد ازجلد چوروں کو قانون کی گرفت میں لائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں