142

ملک وال : اسسٹنٹ کمشنر ملک وال عثمان غنی نے سبزی منڈی اور سلاٹر ہاؤس کا اچانک دورہ کیا

ملک وال :اسسٹنٹ کمشنر ملک وال عثمان غنی نے سبزی منڈی اور سلاٹر ہاؤس کا اچانک دورہ کیا اشیاء کے معیار اور مقدار صفائی ستھرائی کو چیک کیا اپنی نگرانی میں نیلامی کروائی۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ملک وال نے سبزی منڈی ملک وال کا وزٹ کیا اور نیلامی کے عمل کی نگرانی کی اور اشیا کے معیار اور مقدار کو چیک کیا۔اور عملہ کو ہدایت کی کہ نیلامی کے عمل کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جائے گی اور اس کو شفاف بنایا جائے اور ذخیرہ اندوزوں پر کڑی نگاہ رکھی جائے اور ان کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے گی۔ سلاٹر ہاؤس ملک وال کا دورہ کیا اور شہر میں صفائی کے انتظامات کو چیک کیا اور سینٹری انسپکٹر کو ھدایات جاری کیں کے شہر میں صفائی کو بازار کھلنے سے پہلے مکمل کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں