نادیہ حسین نے اپنے بیان پر مولانا طارق جمیل کے درس کا حوالہ شیئر کر دیا

نادیہ حسین نے اپنے بیان پر مولانا طارق جمیل کے درس کا حوالہ شیئر کر دیا
پاکستان کی سُپر ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کی جانب سے شوہر کے کاموں سے متعلق دیئے گئے اپنے بیان پر مولانا طارق جمیل کے ایک درس سے لیا گیا کلپ شیئر کر دیا گیا ہے۔
گزشتہ دنوں نادیہ حسین اور اُن کے شوہر کی جانب سے ایک نجی ٹی وی چینل کو ایک ساتھ انٹرویو دیا گیا۔
اس دوران شو کی میزبان نے نادیہ حسین سے سوال کیا کہ کیا شوہر کے کام کرنا عورت پر فرض ہے ؟ کیا عورت کو اپنے شوہر کے کام کرنے چاہیے ؟

ابرار الحق کے بیان پر نادیہ حسین کا شدید ردّعمل
شو کی میزبان نے نادیہ حسین سے پوچھا کہ کیا وہ اپنے شوہر کے کام کرتی ہیں ؟
جس پر نادیہ حسین کا جوب میں کہنا تھا کہ ’شوہر کے کام کرنا فرض نہیں ہے، وہ اپنے شوہر کے کام کیوں کریں، اُن کا شوہر اُن کا بچہ نہیں ہے بلکہ اُن کا پارٹنر ہے۔‘

شوہر کا کام کرنا بیوی کا فرض نہیں: نادیہ حسین

نادیہ حسین کے اس جواب پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اُن کی تعریف اور اُن پر تنقید دونوں کی گئی۔

چند سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نادیہ حسین کے اس جواب کو درست قرار دیا گیا جبکہ کچھ نے اُن پر لبرل کا ٹھپہ لگاتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔

نادیہ حسین کی جانب سے اپنے بیان سے متعلق اب اسلامی تعلیمات کا حوالہ دینے کے لیے معروف اسلامی اسکالر مولانا طارق جمیل کے ایک بیان سے لیا گیا ویڈیو کلپ اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں