307

ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں سول ڈیفنس ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا

سول ڈیفنس آفیسر علی عمران نے کہا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے شہری دفاع کی تربیت ہر شہری کی ضرورت ہے تا کہ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ میں اپنا دفاع کیا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں سول ڈیفنس ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 27 اگست 2021) اسی سلسلے میں سول ڈیفنس انسٹرکٹرز نے مختلف 8سکولوں کے ہائی کلاسز کے طلباءکو کسی بھی ناگہانی آفات سے نمٹنے کیلئے تربیت فراہم کی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے باقاعدہ مشق بھی کروائی گئی۔انہوں نے کہاکہ اس تربیت کا مقصد کسی بھی ایریا میں اپنی مدد آپ کے تحت بڑے جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ تربیت کے دوران محکمہ تعلیم کے سربراہان مکمل تعاون کر رہے ہیں اور اس پروگرام کو جاری رکھنے کا مکمل یقین دلایا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سول ڈیفنس کا عملہ ضلع بھر کے تمام سکولز کے طلباءکوتربیت فراہم کرتا رہے گا اور ضلع بھر کے تمام علاقوں میں اس شعور کو اجاگر کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں