128

ڈی پی او ساجد حسین کھوکھر کی تحصیل پھالیہ میں کھلی کچہری عوامی مسائل سنے


ڈی پی او ساجد حسین کھوکھر کی تحصیل پھالیہ میں کھلی کچہری عوامی مسائل سنے
منڈی بہاؤالدین(رٹ نیوز) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب سردار علی خان کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین ساجد حسین کھوکھر نے تحصیل پھالیہ میں کھلی کچہری کاانعقاد کیا،کھلی کچہری میں سرکل پھالیہ کے ڈی ایس پی، ایس ایچ اوز، درخواست گزار، معززین شہر، میڈیا نمائندگان اور عوام الناس کی کثیرتعداد نے شرکت کی،کھلی کچہری میں پھالیہ سرکل اور گردو نواح کے علاقہ کی عوام الناس سے درخواستیں موصول کر کے ان کے حل کے لئے فوری طور پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے اور کچھ درخواستوں کو موقع پر حل کر دیا گیا،ڈی پی او ساجد کھوکھر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا بنیادی مقصدپولیس اور عوام کے مابین فاصلوں کو ختم کر نا، عوام الناس کے مسائل کو سنناان کا مناسب حل،بروقت کاروائی اور جلد از جلد انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنا ہے تاکہ عوام الناس کو انصاف ان کی دہلیز پر پہنچایا جا سکے،ڈی پی او کا کہنا تھا کہ فری رجسٹریشن اور سٹنگ آپریشن کا آغاز ہو چکا ہے بروقت اور فوری ایف آر کا اندراج یقینی بنا دیا گیا ہے، تھانہ جات میں ہر خاص وعام کے لئے قانون یکساں ہے،عوام الناس کے لئے پولیس افسران کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں،عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لئے پولیس اپنے تمام تر وسائل اور اختیارات بروئے کار لارہی ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی اور لاپرواہی ہر گز برداشت نہ کی جائیگی، تھانہ میں آئے ہوئے ہر سائل کی داد رسی کرنا اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہمارا اخلاقی اور بنیادی فرض ہے مزید برآں ڈی پی او کہنا تھا کہ ضلع بھر سے جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، کھلی کچہری میں پھالیہ پریس کلب کے صدور اور معززین شہر نے بھی خطاب کیا اور پولیس کارکردگی کو سراہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں