88

ممبران ڈسٹرکٹ پریس کلب اور سابقہ قیادت کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب ملک منصور

ممبران ڈسٹرکٹ پریس کلب اور سابقہ قیادت کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب ملک منصور
میں ضلع کے تمام صحافیوں کو دعوت دیتا ہوں ڈسٹرکٹ پریس کلب آپ سب کا ہے
منڈی بہاؤالدین ( غلام مجتبی) ڈسٹرکٹ پریس کلب ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس میں کسی صحافی پر کوئی پابندی نہیں ہم سب کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں جو ہمارا ساتھ دے ہم اس کے مشکور ہیں اور ہمارا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں تمام پریس کلب ہمارے لیے قابل احترام ہیں ہمارا ڈسٹرک کا واحد پریس کلب ہے جہاں پر پورے ڈسٹرکٹ کے زیلی پریس کلب اور صحافیوں کو نمائندگی دی جاتی ہے ہمارے لئے تمام ذیلی پریس کلبوں کے اور اور سینئر صحافی قابل احترام ہیں ڈسٹرکٹ پریس کلب پھالیہ روڈ ٹریفک پولیس دفتر کے سامنے صبح آٹھ بجے سےرات سات بجے تک کھلا ہے تمام جدید سہولیات کے ساتھ ضلع بھر کے تمام صحافیوں کو دعوت دی جاتی ہے کہ اپنے صحافتی امور ڈسٹرکٹ پریس کلب میں انجام دے سکتے ہیں ممبر شپ حاصل کرنے کے لیے لیے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں فارم موجود ہیں کوئی شخص بھی فارم حاصل کرسکتا ہے سنئیر جونیئر صحافی سوشل میڈیا کے دوست کالم نگار سماجی رابطےکی ویب سائٹ سے وابستہ رائٹر ادیب سب ممبر شپ حاصل کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار نومنتخب صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب سینئر جرنلسٹ ملک منصور نے رٹ نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا
مزید خبروں اور حالات حاضرہ سے باخبر رہنے کے لیے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رٹ نیوز ڈاٹ پی کے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں