427

گجرات میں پوليس مقابلہ بدنام زمانہ قاتل و ڈکیت عاطف نواز عرف عاطو ساہی پوليس مقابلہ میں پار

منڈی بہاﺅالدین(بیوروچیف )
گجرات میں پوليس مقابلہ بدنام زمانہ قاتل و ڈکیت عاطف نواز عرف عاطو ساہی پوليس مقابلہ میں پار۔تفصیلات کے مطابق چناب پل کے قریب مبینہ پوليس مقابلہ ہوا، جس میں 1 ڈاکو ہلاک ہو گیا اور اس کے 2 ساتھی فرار ہو گئے ہیں۔ڈاکو دریائے چناب کے کنارے واردات کی پلاننگ میں مصروف تھے،پولیس کے مطابق ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فاٸرنگ سے ہلاک ہوا ہے۔ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت عاطف عرف عاطو ساہی کے نام سے ہوٸی ہے،جس کا تعلق منڈی بہاؤالدین کے علاقہ سے ہے، ڈاکو قتل،اقدام قتل،ڈکيتی،دوران ڈکيتی مزاحمت اور پوليس کانسٹيبل شہید کرنے کے 14 سے زائد مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم تھا،ڈاکو ضلع منڈی بہاوالدین اور ضلع گجرات کے تھانوں کے مقدمات میں ملزم تھا،پوليس منڈی بہاؤالدین، CIA سٹاف منڈی بہاؤالدین اور ایلیٹ فورس نے ملزمان کو پکڑنے کے لیے ریڈ کیا،تو ڈاکوؤں نے پوليس پارٹی پر اندھا دھند فاٸرنگ کردی،پولیس کے مطابق ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے موقع پر ہلاک ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں