140

گلیانہ(بیورو چیف)صوبائی حکومت کے احکامات پر گجرات پولیس کی ضلع بھر میں انسداد سموگ مہم جاری۔
گجرات پولیس کی جانب سے عوام میں فیس ماسک تقسیم کا عمل جاری
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی انسداد سموگ سے متعلقہ ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے گجرات پولیس کی ضلع بھر میں خصوصی مہم جاری ہے۔ڈی پی او گجرات اسد مظفر شاہ کی زیر نگرانی پولیس افسران نے شہریوں میں فیس ماسک تقسیم کئے اور انہیں سموگ سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی۔ڈی ایس پی ٹریفک کی سربراہی میں ٹریفک پولیس گجرات نے مختلف چوک و چوراہوں میں جا کر شہریوں میں فری فیس ماسک تقسیم کیے اور فیس ماسک کے لازمی استعمال سے متعلق شہریوں کو بریف کیا۔ سرکل پولیس افسران، خدمت مراکز، تحفظ مرکز، انچارج برانچز اور ایس ایچ اوز نے اپنے دفاتر میں آنے والے شہریوں میں فیس ماسک تقسیم کئے اور انہیں سموگ کے انسانی صحت پر نقصان دہ اثرات سے متعلق بھی بریف کیا گیا۔پٹرولنگ ڈیوٹی پر موجود افسران نے بھی شہریوں میں فیس ماسک تقسیم کئے۔اس موقع پر ڈی پی او گجرات کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے احکامات پر عمل درآمد یقینی بنایاجا رہا ہے۔
اب تک کے لیے اتنا ہی مزید خبروں سے باخبر رہنے کے لیے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رٹ نیوز ڈاٹ پی کے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں