چوہدری مشاہدرضا چیلیانوالہ ڈسٹرکٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے کنوینر جبکہ چوہدری خرم مشتاق ڈویژنل آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن منتخب
منڈی بہاؤالدین : پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور صدر میاں شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی یونین کونسل لیول تک تنظیم سازی مکمل کرنے کیلئے پنجاب کے تمام اضلاع میں آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔ مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے منڈی بہاؤالدین کیلئے ضلعی صدر مسلم لیگ ن منڈی بہاؤالدین چوہدری مشاہد رضا چیلیانوالہ کو کنوینر اور چوہدری خرم مشتاق ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات کو ڈویژنل کمیٹی کا رکن منتخب کیا ہے۔
گزشتہ روز صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثناءاللّہ ایڈووکیٹ نے باضابطہ نوٹیفیکیشنز جاری کردئیے ہیں۔
